کیا معروف اداکارہ غنا علی حافظ قرآن ہیں ؟ اداکارہ کا انکشاف

غنا علی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا گیا جہاں ان کے مداح نے شادی سے لر کر ذاتی نوعیت کے سوالات پوچھے۔

ایک پرستار نے پوچھا کہ کیا آپ حافظِ قرآن ہیں؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے جواب دیا کہ جی ہاں میں ہوں۔
اداکارہ سے ایک صارف نے سوال پوچھا کہ آپ نفرت کرنے والوں سے کس طرح ڈیل کرتی ہیں،غناعلی نے جواب میں کہا کہ میں انہیں ڈیل ہی نہیں کرتی، ان کی نفرت سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

کسی نے شادی کے بعد کی زندگی سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے اسے کہا کہ میری زندگی بہترین ہے، ظاہر سی بات ہے آپ کو بڑی تبدیلیوں سے گزرنا پڑتا ہے لیکن میں بہترین حسِ مزاح والے شخص کو حاصل کر کے بہت خوش ہوں۔

ایک صارف نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ کیا آپ اپنے شوہر کو دبلا ہونے کا کہتی ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ نہیں کیونکہ وہ مجھے ایسے ہی اچھے لگتے ہیں، میں نہیں چاہتی کہ وہ اپنا وزن کم کریں۔

غنا علی نے بتایا کہ ان کے شوہر بالکل بھی سخت نہیں ہیں لیکن کچھ دائرہ کار ہیں، جب آپ اپنی زندگی کسی کے ساتھ شیئر کرتے ہیں تو اس کی عزت کرنا ضروری ہوتا ہے۔

  • اسی لئے کہا گیا ہے کہ قرآن مجید کو حفظ کرنا ہے تو اس کا ترجمہ اور معانی بھی آنے چاہیئں۔۔اگر قرآن کے معنی نہیں آئیں گے تو یہی نتیجہ نکلے گا جو اس اداکارہ کی شکل میں ہمارے سامنے ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >