وزیراعظم عمران خان کا ظہیرالدین بابر پر فلم بنانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کےساتھ مل کر تاریخ کی عظیم شخصیات پر مبنی فلمیں بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ازبکستان کے دورے میں موجود وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ازبکستان کیساتھ مل کر برصغیر پاک و ہند میں مغل سلطنت کی بنیاد رکھنے والے بادشاہ ظہیرالدین بابر کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی۔

وزیراعظم نے تاشقند میں ازبک صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عظیم مغل بادشاہ ظہیرالدین بابر پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ظہیرالدین بابر کی نسل نے ہندوستان پر 300 سال تک حکمرانی کی، اس دوران بھارت کو دنیا کے دولت سے مالامال ممالک میں سے تصور کیا جاتا تھا، 24 سے 25 فیصد عالمی جی ڈی پی ہندوستان کی ہوتی تھی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان دورے کے دوران ایک خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کو مشترکہ طور پر اپنے صوفی بزرگوں پر مبنی فلمیں بنانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو ہماری قدیم ثقافتی و تاریخی تعلیم دینے کیلئے ایسی فلمیں بنانا ضروری ہے، ۔ ظہیر الدین بابر پر فلم بنانے کے بعد ہم علامہ اقبالؒ، مرزا غالب اور امام بخاریؒ پر فلموں کے بارے میں سوچیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ازبکستان کے ساتھ ہمارے ثقافتی تعلقات مضبوط ہونے کے بعد ہم ازبکستان میں کرکٹ بھی متعارف کروائیں گے۔

ظہیرالدین بابر نے برصغیر میں مغلیہ سلطنت کی بنیاد رکھی، بابر 14 فروری 1483ء کو ازبکستان کے میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ منگول حکمران تیمور کی نسل میں سے تھے، انہوں نے فرگانہ کے گورنر عمر شیخ مرزا کے گھر آنکھ کھولی تھی۔

ظہیرالدین بابر نے 1496ء میں ثمرقند کو فتح کیا تھا لیکن جلد ہی بغاوت کے باعث اس سے محروم ہونا پڑا تھا، بعدازاں ظہیرالدین بابر نے 1504ء میں کابل کو فتح کیا تھا اور ابراہیم لودھی کو 1526ء میں پانی پت کے میدان میں ہرا کر مغلیہ سلطنت کی بنیاد رکھی تھی جو تقریباً 300 سال بعد بہادر شاہ ظفر پر ختم ہوئی۔

خیال رہے کہ مغلیہ سلطنت میں صرف ایک ہی حکمران ایسا ہے جس پر فلم بن چکی ہے۔ بھارت نے مغل بادشاہ اکبر پر فلم "مغل اعظم "بنائی تھی جس میں دلیپ کمار مرحوم نے شہزادہ سلیم کا کردار ادا کیا تھا۔

  • Pakistan ki film industry par lanat hai Jo khud abhi b aik Ghar rent pr ly kr talaqo raiya giri pr drama bna kr ziada munafa kamany k chakro mai hai jb k inka wazeer azam culture history pr movie bnany ka ilaan kr rha

  • iss wazeer azam ko koi batayae k BC tu wazeer azam hay, koi tijarat ki baat kar, koi wahan say business lay k a, aur nahi tou sohni bachiyan hi pakistanio k liye import karwa lay, lakn isnay har jaga apnay Sufi lanay hayn BC


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >