عاطف اسلم کے نئے گانے رفتہ رفتہ میں سجل علی جلوہ گر۔۔ ٹیزر جاری

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے رفتہ رفتہ کا ٹیزر جاری کردیا گیا، گانے میں اس بار اداکارہ سجل علی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئی ہیں،

عاطف اسلم اور سجل علی نے انسٹاگرام اسٹوری پرنئے گانے رفتہ رفتہ کا ٹیزر شیئر کیا،جسے عاطف اسلم اور سجل علی کے چاہنے والوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

مداحوں کی جانب سے گانے کی ریلیز ہونے ک ابے تابی سے انتظار کیا جارہاہے،ترون چوہدری اور عمر احمد کی پروڈیوس کردہ اس میوزک ویڈیو کے ہدایاتکار حسام بلوچ ہیں،میوزک اور بول مشہور پنجابی سنگر راج رنجودھ نے لکھے ہیں۔ میوزک ویڈیو تارش میوزک کے بینر تلے ریلیز کی جارہی ہے۔

اداکارہ سجل علی کی ویب سیریز دھوپ کے دیوار بھی ریلیز ہوچکی ہے، ویب سیریز میں سجل علی شوہر احد رضا میز کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں،بنیادی طور پر دھوپ کنارے ایک کمسن لڑکے اور لڑکی کی کہانی ہے جو پاکستان اور بھارت کے مابین محبت اور نفرت کے جذبات ظاہر کرتی ہے،اس ویب سیریز میں سجل علی پاکستان سے تعلق رکھنے والی سارا اور احد رضا میر بھارتی شہری وشال کا کردار ادا کررہے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>