سنجے دت نے جو جُرم کیا وہ بہت خطرناک تھا تو اُن کی سزا کیوں کم کی گئی؟ناناپاٹیکر

نانا پاٹیکر کا سنجے دت کے ساتھ کام کرنے سے انکار۔۔ وجوہات سامنے آگئیں

بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے،ایسا کیوں ہے کوئی نہیں جانتا تھا، بالاخر انکار کہ وجہ سامنے آگئی،سنجے دت پر ممبئی دھماکوں اور غیرقانونی ہتھیار رکھنے کے الزامات پر جوکیس چلے اس کی وجہ سے نانا پاٹیکر نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

نانا پاٹیکر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ سنجے دت کو اُن کے جُرم کی یہی سزا دے سکتے ہیں کہ وہ اُن کے ساتھ کبھی کوئی کام نہ کریں۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا تھا کہ ’سنجے دت نے جو جُرم کیا وہ بہت خطرناک تھا تو اُن کی سزا کیوں کم کی گئی،اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ بالکل غلط ہے کہ ایک اداکار کے لیے الگ قانون ہے اور غریب یا عام آدمی کے لیے الگ قانون ہے۔ میری بیوی اگر دوسری بس میں نہ ہوتی تو اسکی بھی موت ہوجاتی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیس سو ترانوے میں اداکار سنجے دت پر ممبئی بم دھماکوں کا الزام لگایا گیا تھا،جس کے بعد اُنہیں دوہزار سولہ میں میں سزا سُنائی گئی تھی۔

کچھ عرصے کے بعد سنجے دت کو ممبئی بم دھماکوں کے الزام سے بری کردیا گیا تھا لیکن غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے کیس میں اداکار کو سزا بھگتنی پڑی تھی اور انہی وجوہات کی بنا پر نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ ممبئی حملوں میں نانا پاٹیکر کے بھائی کی موت ہوگئی تھی جبکہ اسکی اہلیہ معجزانہ طور پر بچ گئی تھیں۔

  • سنجے دت کا اصل جرم یہ ہے کہ اسکی ماں مسلمان تھی حالانکہ کہ صرف نام کی اور صرف پیدا مسلمانوں کے گھر ہوئی مگر انڈیا میں بی جے پی اور آ ر ایس ایس کے نزدیک نام کا مسلمان ہونا بھی ناقابل معافی جرم ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >