ہانیہ عامر کو باربار میرا شوہر بنادیا جاتا ہے، نادیہ خان کا انکشاف

ہانیہ عامر کو باربار میرا شوہر بنادیا جاتا ہے، میزبان نادیہ خان کا انکشاف

سوشل میڈیا ویسے تو من گھڑت اور بے بنیاد خبریں بھی سامنے آجاتی ہیں، لیکن اتنی غلط خبر کہ ایک اداکارہ کو ہی اداکارہ کا شوہر بنادیا گیا، اس بات کا انکشاف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے کیا ہے،نادیہ خان نے کہا کہ انٹرنیٹ پر کچھ لوگ بار بار اداکارہ ہانیہ عامر کو ان کا شوہر بنا کر دیتے ہیں اور وہ اس غلطی کو کئی مرتبہ درست کر چکی ہیں۔

پی ٹی وی پر اپنے مارننگ شو میں اداکار عمران عباس کے ساتھ گفتگو کے دوران نادیہ خان نے بتایا کہ وہ اپریل سے اب تک بہت بار انٹرنیٹ اور خصوصی طور پر ’وکی پیڈیا‘ پر اپنی معلومات کو درست کرچکی لیکن پھر بھی غلط معلومات فراہم کردی جاتی ہے۔

نادیہ خان بتایا کہ وکی پیڈیا پر بہت ہی زیادہ غلط معلومات دستیاب ہے اور وہ لوگوں سے اپیل کر رہی ہیں کہ وکی پیڈیا کو معلومات کا ذریعہ سمجھنا چھوڑ دیں، اپریل میں انہوں نے وکی پیڈیا پر ہانیہ عامر کو اپنے شوہر کے طور پر دیکھا تو حیران رہ گئیں،معلومات کو درست کیا مگر اگلے 24 گھنٹے بعد دوبارہ وہی ہوگیا، جبکہ ہانیہ عامر کے وکی پیڈیا پر بھی انہیں ان کا شوہر بنا کر پیش کیا گیا تھا۔

پروگرام میں عمران عباس نے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر خود سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ پر لوگوں نے ایک سال میں ان کی 5 شادیاں اور طلاق کروادیں،محض پیسے کمانے کےلئےان کی اور خواتین اداکاروں کی زندگی کو مشکل بنا رہے ہیں۔

اداکار نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غلط معلومات پھیلانے والے یوٹیوب چینلز سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے اکاؤنٹس کو ان سبسکرائب یا ان فالو کرکے انہیں سزا دیں،پاکستان میں ابھی ایسے کوئی قوانین نہیں بنے کہ ایسی غلط معلومات پھیلانے والوں کو سزا مل سکے، تاہم لوگ چاہیں تو انہیں ان سبسکرائب کر کے سزا دے سکتے ہیں۔

عمران عباس نے بتایا کہ ایک بار جب ان کے اہل خانہ بیرون ملک تھے تو سوشل میڈیا پر کسی نے ان سے متعلق جھوٹی خبر چلائی کہ وہ روڈ حادثے میں ہلاک ہوگئے،جس سے خاندان کو صدمہ پہنچا،جس پرنادیہ خان نے کہا کہ ممکن ہے کہ کچھ خاص لوگ اداکار کو ٹارگٹ کرکے ان سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے ہوں،عمران عباس نے بتایا کہ وکی پیڈیا پر ان سے متعلق دستیاب معلومات 80 فیصد غلط ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>