اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی تصاویر پر منفی ردعمل دینے والوں کو خبردار کر دیا

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی تصاویر پر منفی ردعمل دینے والوں کو خبردار کر دیا

پاکستان کی مشہور ومعروف اداکارہ عائشہ عمر نے لباس رنگت اور جسم پر تبصرے کرنے والوں کو بلاک اور پھر رپورٹ کرنے کی دھمکی دے دی۔

اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ مغربی طرز کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ایک سٹریٹ آرٹ کے سامنے کھڑی قہقہہ لگا رہی ہیں۔

عائشہ عمر نے مداحوں کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے ان کی ٹائم لائن پر منفی،لباس، رنگت اور جسم سے متعلق تبصرے دیکھے تو وہ ایسے لوگوں کو پہلے رپورٹ اور پھر بلاک کر دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اب ایسا کرنے والوں کی اپنی مرضی ہے کہ وہ اس بات کو سمجھ پاتے ہیں یا نہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر تعمیری طرز کی تنقید ہو گی تو اسے سراہا جائے گا۔

اداکارہ نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں وہ بروکلین کے علاقے ولیمسبرگ میں موجود ہیں اور ان کے ہمراہ نوین شکیل موجود ہیں۔ انہوں نے یہ تصویر بھی اسی علاقے میں لی۔ اس میں بھی وہ مغربی لباس میں نظر آرہی ہیں تاہم ان کے منع کرنے کے باوجود سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >