پولیس کے ہاتھوں گرفتار شلپاسیٹھی کے شوہر کے گھر سے 70 سے زائد فحش فلمیں برآمد

ممبئی: پولیس نے راج کندرا کے گھر سے سرور سمیت 70 سے زائد فحش فلمیں برآمد کرلیں۔

ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی کرائم برانچ نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک سرور اور 70 سے زائد فحش فلمیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فحش فلمیں راج کندرا کے اسسٹنٹ امیش کامت کے پروڈکشن ہاؤسز کی جانب سے فلمائی کی گئی ہیں، فرانزک پراسیس کے ذریعے معلوم کرنیکی کوشش کی جارہی ہے کہ راج کندرا نے اس سرور کو استعمال کرتے ہوئے فحش مواد ابرطانیہ میں اپنی شیل کمپنی ’کِن رِن‘ میں اپ لوڈ کیں یا نہیں اور آگے کس کس کو بھیجی گئیں۔

پولیس کے مطابق ملزم راج کندرا تفتیش کے دوران پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے گریز کر رہے تھے ، راج کندرا کی جانب سے کسی قسم کا تعاون نہ ملنے پر پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور 70 سے زائد فلمیں برآمد کرلیں۔

ممبئی پولیس کمشنر نے انکشاف کیا کہ راج کندرا فحش فلموں کے تین واٹس ایپ گروپس کے ایڈمن ہیں۔

ممبئی کرائم برانچ نے نجی بینکوں سے رابطہ کر کے راج کندرا ، اسکے ساتھیوں اور کمپنی کے بینک کھاتوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں جس کے لئے تمام نجی بنکوں کو خط لکھ دیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ویان انڈسٹریز اور جے ایل اسٹریم کے آفس میں تلاشی کے دوران راج کندرا اور پردیپ بخشی کے درمیان معاہدے کے دستاویزات سمیت واٹس ایپ پر فحش ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر ادائیگی کی رقوم کے حوالے سے بھی شواہد ضبط کرلیے ہیں۔

خیال رہے کہ 45 سالہ راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے دو مختلف ایف آئی آرز میں 9 افراد کو حراست میں لیا تھا جو کہ مبینہ طور پر اداکاراؤں کو فحش فلموں میں برہنہ مناظر فلم بند کرانے کے لیے زبردستی کرتے تھے۔ ان فلموں کو پیڈ موبائل ایپلی کیشن پر اسٹریم کیا جاتا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>