اداکارہ میرا کی سیاست کے میدان میں انٹری ، کونسی پارٹی جوائن کریں گی؟

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا جو اکثر اپنی انگریزی کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہتی ہیں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب باقاعدہ سیاست کے میدان میں حصہ لینے جا رہی ہے۔

ادکارہ نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنا سیاسی سفر شروع کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے جلد ہی باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ میرا نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ان کا خیال ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جائے اور اس میں باقاعدہ اپنے چاہنے والوں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ فلمی دنیا کے موجودہ حالات سے دلبرداشتہ ہو کر یہ فیصلہ کر رہی ہیں۔ وہ اب سیاست کے ذریعے عملی اقدامات کر کے ملک و قوم کی خدمت کریں گی۔

اداکارہ میرا کا کچھ عرصہ قبل کا انٹرویو۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >