نوجوان فیشن ماڈل لاریب مدھوال کار حادثے میں جاں بحق

نوجوان فیشن ماڈل لاریب مدھوال کار حادثے میں جاں بحق

27سالہ پاکستانی ماڈل گرل لاریب مدھوال گزشتہ روز ایک کار حادثے کا شکار بن کر انتقال کرگئی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کے انتقال کی تصدیق اس کے قریبی دوست نے بذریعہ سوشل میڈیا کی ہے۔لاریب مدھوال کے دوست نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں حادثے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز بالاکوٹ میں پیش آیا۔

نوجوان فیشن ماڈل لاریب مدھوال کار حادثے میں جاں بحق

لاریب کے انتقال کی خبر سن کر ان کے مداحوں شوبز کی شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے بڑی تعداد میں تعزیتی پیغامات ارسال کیے اور جوان موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی لاریب مدھوال کو عرف عام میں ‘لارا’ کے نام سے پکارا جاتا ہے، انہوں نے زندگی میں گھبراہٹ سمیت دیگر ذہنی امراض سے متعلق آگاہی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھائی، انسٹاگرام پر وہ بطور ماڈل اور بطور اسٹائلسٹ 2 پیجز چلاتی تھیں۔

نوجوان فیشن ماڈل لاریب مدھوال کار حادثے میں جاں بحق


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>