کرکٹر عبدالرزاق نے اداکارہ دیدار کے ساتھ تعلقات اور شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے اسٹیج اداکارہ دیدار کے ساتھ شادی کے معاملہ کی وضاحت کر دی، کہتے ہیں کبھی شادی کا وعدہ نہیں کیا لیکن یہ افواہیں نہیں تھیں ٹھیک باتیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام ‘باؤنسر’ میں شرکت کی، پروگرام میں پہلی بار اسٹیج اداکارہ دیدار کے ساتھ شادی کے معاملے پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کر دی۔

پروگرام کے میزبان شعیب جٹ نے عبدالرزاق سے آپ کے اور دیدار کے بارے میں لوگوں کا خیال تھا کہ آپ اسٹیج اداکارہ دیدار کا اتنا دیدار کرتے تھے کہ لوگوں نے کہنا شروع کردیا تھا کہ شاید آپ اداکارہ دیدار سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ کیا یہ سچ تھا یا افواہیں تھیں؟

عبدالرزاق نے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے جواب دیا یہ افواہیں نہیں تھیں ٹھیک باتیں تھیں۔ 1999 میں میری اور دیدار کی دوستی ہوئی تھی۔ میں نے دیدار سے کبھی شادی کا وعدہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ کہا تھا مجھے 6 ماہ دے دو اس میں
شادی کرنی ہے یا نہیں کرنی ہم اس بات کا فیصلہ کریں گے۔

کرکٹر نے کہا میں نے دیدار سے کہا تھا اگر فیصلہ ہوگیا تو شاید کریں گے ورنہ میں شادی نہیں کرسکتا جس پر دیدار نے میری بات سے اتفاق کیا۔

عبدالرزاق نے مزید کہا کہ اگر آپ اسٹیج پروگرام اور پرفارمنس چھوڑ دیں گی تو میں آپ سے شادی کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہوں لیکن دیدار نے اپنے اسٹیج پروگرام چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا کیریئر ہے اور وہ اسٹیج پروگرام کرنا نہیں چھوڑ سکتی جس پر میں نے اس سے کہا تھا پھر میرے لیے تم سے شادی کرنا مشکل ہوجائے گا کیونکہ ان کا فیملی بیک گراؤنڈ اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ ایک اسٹیج آرٹسٹ سے شادی کریں۔ جس کے بعد ان کا بریک اپ ہوگیا۔

میزبان نے محبت کے حوالے سے عبدالرزاق سے سوال کیا کہ کیا ان کو دیدار سے سچی محبت تھی جس کے جواب میں انہوں نے کہا کی محبت تو سچی ہی ہوتی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >