فحش فلموں کا معاملہ، دوران تفتیش شلپا سیٹھی اپنے شوہر سے ہی لڑ پڑیں

فحش فلموں کا معاملہ، دوران تفتیش شلپا سیٹھی اپنے شوہر سے ہی لڑ پڑیں

مشہور بھارتی اداکارہ شلپا  فحش فلموں کے کیس کی تفتیش کے دوران اپنے شوہر سے ہی لڑ پڑی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فحش فلموں کے کیس کی تفتیش کے دوران پولیس نے شلپا سیٹھی کے گھر پر چھاپا مارا تھا اور ان سے پوچھ گچھ کی، دوران تفتیش شلپا سیٹھی خاندان کو بدنام کرنے کا سبب بننے پر اپنے شوہر پر شدید برہم ہوگئیں۔

خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق فحش فلمیں بنانے کے الزام میں بالی ووڈ اکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر کو پولیس نے حراست میں لے  لیا تھا ، بعد میں  پولیس نے شلپا سیٹھی کو بھی شامل تفتیش  کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔

جس وقت پولیس  نے شلپا سیٹھی کے گھر پر چھاپا مارا  تو شلپا سیٹھی خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور زاروقطار رونے لگیں، انہوں نے کہا کہ فحش  مواد بنانے اور اسے  ہاٹ شاٹ نامی ویب سائٹ پر شیئر کرنے  سے میرا  کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر پر لگنے والے ان الزامات کے بعد کیسے میری شہرت پر اثر پڑا ہے اور میرا کام شدید متاثر ہورہاہے۔ دوران تفتیش شلپا سیٹھی کے شوہر نے اپنی بیوی کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ اس گندے دھندے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، عدالت میں وہ اپنی بے گناہی ثابت بھی کردیں گے۔

پولیس نے سارے معاملے میں شلپا سیٹھی کے ملوث ہونے کے ثبوت نہ ملنے پر انہیں کلیئر قرار دیتے ہوئے دوبارہ شامل تفتیش کرنے  کے امکان کو خارج کردیا ہے۔

  • Jab husband maal kama k Burj Khalifa mein apartment khareed ker de raha tha uss waqt husband ke wah wah ker rahi thi, jab husband k maal se ayaashi ker rahi thi uss waqt husband k liay jaan b dene ko ready thi, aaj wahi husband museebat mein aaya to mera uss k kaamo se koi lena dena nahi. sari duniya ke khabrein rakhne wali ko apne husband k kaamo ka nahi pata, ab mein kehta hoo wah g wah.
    ye log sirf pese se status se pyar karte hein. jis din pesa khatam uss insan ke value b khatam, jis din fame khatam uss din sab kuj khatam.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >