‘آپ کا بیان منافقت سے بھر پور ہے’،میشا شفیع صبا قمر کے خلاف میدان میں

'آپ کا بیان منافقت سے بھر پور ہے'،میشا شفیع اداکارہ صبا قمر پر برہم

گلوکارہ میشا شفیع نے اداکارہ صبا قمر کے خواتین کو درپیش جنسی ہراسانی سے متعلق بیان کو منافقت سے بھرپور قرار دیدیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خواتین پر ہونے والے مظالم و تشدد کے واقعات کے خلاف اداکارہ صبا قمر نے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے مردوں سے درندہ صفت افراد کی نشاندہی کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ اگر آپ سچے مرد ہیں اور آپ کو اپنی زندگی میں کسی ایک عورت کی بھی پرواہ ہے تو اپنے اردگر درندہ صفت مردوں کو بے نقاب کریں۔

'آپ کا بیان منافقت سے بھر پور ہے'،میشا شفیع اداکارہ صبا قمر پر برہم

انہوں نے کہا کہ مہربانی کرکے یہ بھائی بھائی کا کھیل بند کریں اگر آپ ایسے مردوں کی نشاندہی نہیں کرسکتے تو اس کا مطلب ہے آپ ان کے تحفظ کے ضامن ہیں۔

صبا قمر کا یہ پیغام گلوکارہ میشا شفیع کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے اسے "لیڈیز اینڈ جینٹل مین” جیسی منافقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک جانے پہنچانے ہراساں کرنے والے شخص کے ساتھ گھومنا ، اس کے ساتھ پارٹیز کرنا اور اس کی حمایت کرنا اور دوسری جانب درندہ صفت مردوں پر تنقید کرنا منافقت نہیں تو اور کیا ہے۔

'آپ کا بیان منافقت سے بھر پور ہے'،میشا شفیع اداکارہ صبا قمر پر برہم

انہوں نے صبا قمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہوسکتا ہے آپ ایسے واقعات کو بھول چکی ہوں، مگر جن پر یہ گزری ہے وہ چاہ کر بھی اس کے اثر سے کبھی نہیں نکل سکتے، انہیں یہ تکلیف اپنے دل میں ، اپنی ذہنی کیفیت میں اور اپنی روزمرہ کی زندگی میں محسوس ہوتی ہے۔

'آپ کا بیان منافقت سے بھر پور ہے'،میشا شفیع اداکارہ صبا قمر پر برہم

'آپ کا بیان منافقت سے بھر پور ہے'،میشا شفیع اداکارہ صبا قمر پر برہم

میشا شفیع نے کہا کہ ایسے لوگوں کی حمایت کرنے پر اپنے احتساب کے بجائے آپ کو ایسی باتیں نہیں کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >