خاتون آرٹسٹ ڈیڑھ سال تک ہراساں کرتی رہی،اب تنگ آگیا ہوں :اداکار عثمان مختار

پاکستانی اداکار اور ہدایت کار عثمان مختار نے اپنی زندگی کے حوالےسے ایک اہم انکشاف کردیا، عثمان مختار نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے مداحوں سےماضی کی تلخ حقیقت شیئر کردی، اداکار نے بتایا کہ ماضی میں وہ بھی ہراسگی کا شکار ہوچکے ہیں،عثمان مختار نے سوشل میڈیا پوسٹ پرایک ساتھی خاتون آرٹسٹ پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے مجھے ہراساں، بلیک میل کیا گیا،ڈرایا دھمکایا گیا، میری والدہ اور دوستوں کو نشانہ بنایا گیا، اور ان سے متعلق تکلیف دہ تبصرے کیے گئے،ایف آئی اے میں درخواست دی تو خاتون سے متعلق معلومات سامنے لانے میں ایک سال کا وقت لگا اور مجھے متعدد بار بلایا گیا جس سےمزید چھ ماہ لگے۔

عثمان مختار نے کہا کہ خاتون کی وجہ سے ذہنی صحت پر اثرا پڑا، لیکن وہ خاموش رہے اور حکام کو اس سے نمٹنے دیا لیکن اب تنگ آگیا ہوں،چاہتا تھا یہ مسئلہ خاموشی سے حل ہو لیکن ان کے کردار کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے،

اسلئے اب چپ رہنا مشکل ہے، 2016 میں خاتون آرٹسٹ کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو پر کام کیا تھا اور ہمارے درمیان اختلافات رہے تھے،اس لئے پروجیکٹ سے الگ ہوگیا تھا،پھر کچھ سالوں بعد خاتون نے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنا شروع کردیا، جھوٹے الزامات لگائے،دعوے کئے،خاتون میسیج کرتی رہی لیکن کبھی ردعمل نہیں دیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >