مایا علی کا خواتین کو دوستی کی پیشکش کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب

مایا علی کا خواتین کو دوستی کی پیشکش کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب

اداکارہ مایا علی نے اپنی پوسٹ پر کمنٹ کرنے والے ایک سوشل میڈیا صارف کو ایسا کرارا جواب دیا کہ اس کی بولتی بند ہوگئی، صارف نے خواتین کو دوستی کی پیشکش کی تھی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ اداکارہ مایا علی نے 27 جولائی کو انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کی تھیں جس پر نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ شوبز کے ستاروں نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

سالگرہ کی تصاویر پر آنے والے لاتعداد کمنٹس میں ایک کمنٹ ایسا تھا جسے مایا علی نے نہ صرف جواب دینے کا فیصلہ کیا بلکہ اس جواب سے انہوں نے سوشل میڈیا پر فضول کمنٹس کرنے والوں کو خبردار بھی کردیا۔

مایا علی کی تصاویر پر "سنگل لوگ” نامی ایک انسٹاگرام اکاونٹ سے کمنٹ کیا گیا جس میں لکھا گیا تھا کہ” میں ایک نوجوان اور ہینڈسم لڑکا ہوں اور میں کسی بھی عمر کی خواتین دوستوں سے طویل عرصے کے رشتہ استوار کرنا چاہتا ہوں”۔

صارف نے مزید لکھا کہ” میں اپنی خواتین دوستوں کے ساتھ اپنے دل کی باتوں سمیت بہت سی باتیں کرنا چاہتاہوں اور اپنے جذبات شیئر کرنا چاہتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی خواتین دوستوں کی عزت کرسکوں، اگر کوئی بھی مجھ سے دوستی کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو پلیز مجھے میسج کرے”۔

صارف کی جانب سے اس لمبے چوڑے کمنٹ پر اداکارہ مایا علی کا مختصر سا جواب بھی بھاری پڑگیا اور اس کے بعد صارف کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی کمنٹ سامنے نہیں آیا۔

مایا علی کا خواتین کو دوستی کی پیشکش کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب

مایا علی نے اس کمنٹ پر صارف کو "بیٹا” کہتے ہوئے جواب دیا اور کہا کہ” بیٹا یہی بات اپنی اماں ابا سے بھی ایک بار کرکے دیکھ لو”۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>