ہراساں کرنیکاالزام: اداکار نے خاتون سے کیا بات کی؟ وائس نوٹس لیک


عثمان مختار کا ہراساں کرنے کا الزام۔۔ عثمان مختار اور مہروزوسیم کے وائس نوٹس لیک

اداکار و ہدایتکار عثمان مختار کو ہراساں، بلیک میل اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر ڈیجیٹل آرٹسٹ مہروز وسیم نے جواباً اداکار کی اپنے ساتھ ہونے والی گفتگو کے سکرین شاٹ اور وائس نوٹس میں کی جانے والی بات چیت کی ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔

مہرروز وسیم نے انسٹا گرام پر ہراساں، بلیک میل اور دھمکیاں دینے کے الزامات میں عثمان مختار کی ان کے ساتھ ہونے والی چیٹ کے اسکرین شاٹس اور وائس نوٹس شیئر کرتے ہوئے اداکار پر الٹا الزام لگایا ہے کہ عثمان مختار انہیں ہراساں کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے وائس نوٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ ایک پیشہ ور شریف آدمی ہے؟ شیئر کیے گئے وائس نوٹس میں اداکار عثمان مختار مہروز وسیم کے غیر پیشہ ورانہ رویے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

مہروز وسیم نے دعویٰ کیا کہ یہاں عثمان مختارنے مجھے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک بی ٹی ایس فوٹو ہٹانے کے لیےدھمکی دی جس کے استعمال نہ کرنے کے بارے میں انہوں نے مجھے کبھی نہیں کہا۔

میں نے اس فوٹو کو استعمال کیا کیونکہ انہوں نےکبھی وہ پروموشنل مواد نہیں بنایا جس کا وعدہ کیا۔اس سے قبل انہوں نے خود کریڈٹ لسٹ میں حماد حنفی کا نام شامل کیا۔ یہ ان کی تصویر تھی جو وہ مجھے ہٹانے کو کہہ رہے تھے۔

مہرروز وسیم نے عثمان مختار کے ساتھ ہونے والی بات چیت شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ اداکار جسے ہراساں، بلیک میل اور دھمکی دینا کہہ رہے ہیں وہ ایک معذرت تھی جو میں نےان سے کی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>