حامد میر سے سخت نفرت کرتا ہوں: خلیل الرحمٰن قمر ،ریہام اور فنکاروں پر بھی کڑی تنقید

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے رائٹر خلیل الرحمان نے روایت نہ بدلی،ماضی کی طرح اب بھی ساتھی فنکاروں کیلئے تلخ تبصرے کرڈالے،ایک انٹرویو میں سیگمنٹ رکھا گیا جس میں خلیل الرحمان کو فنکاروں کی تصویر دیکھ کر ان پر کمنٹ کرنے تھے،جب انہیں باری باری تصویر دکھائی گئی تو من پسند ساتھیوں کی تعریفوں کے پل باندھے، ناپسند کیلئے سخت الفاظ کا استعمال کیا اور بعض فنکاروں کیلئے ایک لفظ بھی کہنا نہ چاہا۔

ڈراما نگار نے ماہرہ خان، عفت عمر، عدنان ملک، ریشم اور سونیا حسین کو اس بار  بھی نہ بخشا،خلیل الرحمان نے یاسر حسین  پہنچاننے سے انکار کرتے ہوئے ان پر تبصرہ کرنا ہی پسن دنہیں کیا،معروف صحافی و اینکر حامد میر سے نفرت کا اظہار کیا،عفت عمر کی تصویر دیکھ کر کہا ان سے وہ نفرت بھی نہیں کرتے، نہ نفرت کے قابل سمجھتے ہیں،اداکارہ ماہرہ خان اور عدنان ملک کے حوالے سے کہا کہ ان دونوں کو اپنے ڈرامے میں کاسٹ کرکے بہت پچھتایا،اس بات کا افسوس رہے گا کہ انہوں نے ان کے ڈرامے میں کام کیا۔

خلیل الرحمان نے وزیراعظم کی سابق اہلیہ و صحافی ریحام خان کے حوالے سے کہا کہ ان پر ترس آتا ہے،انہوں نے اداکارہ ریشم پر بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا، جب کہ سونیا حسین کو وہ پہلے تو پہچان ہی نہیں پائے مگر بعد میں جب پہنچان گئے تو تبصرے سے انکار کردیا،انہوں نے مفتی عبدالقوی کو  ملک اور مفتیوں پر بدنما داغ قرار دیا۔

خلیل الرحمان نے صرف برائی نہیں کی، تعریفی القابات سے بھی نوازا،فہد مصطفیٰ کو پہلے انہوں نے انہیں پہچانا ہی نہیں لیکن میزبان کی جانب سے بتائے جانے پر انہوں نے میزبان کو اپنا دوست قرار دیا، جبکہ فیروز خان کیلئے کہا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ وہ اتنے اچھے اداکار بن پائیں گے،فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ اب جلد ہی دونوں ایک پروجیکٹ میں ساتھ بھی کام کرتے نظر آئیں گے ،خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ وینا ملک کو بہترین اداکارہ بہترین لڑکی قرار دیا،ماریہ واسطی اور صبا حمید کی بھی تعریف کی۔

پروگرام میں انہوں نے مختلف مسائل پر باتیں کیں اور کہا کہ وہ سوشل شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والوں کو اسٹار نہیں مانتے،ٹک ٹاکرز ٹیلنٹڈ ہیں لیکن انہیں چاہئے کہ  لپسنگ  کے بجائے اپنی آواز میں ویڈیوز شوٹ کریں،تاکہ کوئی بھی ڈراما ساز ان کا حقیقی ٹیلنٹ دیکھ کر انہیں کاسٹ کرے۔

پروگرام میں خلیل الرحمان نے بتایا کہ شاید کوئی ایسا دن نہیں جب انہوں نے بیوی کی ڈانٹ نہ کھائی ہو،لیکن میری بیگم خوش اخلاق اور پیاری خاتون ہیں،خلیل الرحمان نے ماضی کا ایک قصہ بھی سنایا کہ رات دیر گئے وہ جب لکھنے بیٹھے تو اچانک ان کے سگریٹ ختم ہوگئے،پھر باہر گئے تو ان کے پاس پیسے نہیں تھے،دکاندار نے چار پیکٹ دیئے،آج بھی اسی دکاندار سے سگریٹ لیتے ہیں۔

  • ہر محب وطن پاکستانی اس نطفہ حرام را کے پالتو کتے پاکستا٘ن کی افواج کے خلاف بھونک کر انڈیا سے اپنی ہڈی وصول کرنے والے نطفہ حرام حامد میر جعفر اور اسکی نسل کے نطفہ حراموں اور را کے پالتو کتوں سے نفرت کرتا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >