شوہر کا درجہ بیوی سے بلند ہونا چاہئے، صدف کنول کا فیمینزم پر بیان وائرل، تبصرے

اداکار شہروز سبزواری سے شادی کے بعد اداکارہ صدف کنول خبروں کی زینت بنی رہی ہیں، اس بار اداکارہ ازدواجی زندگی، شوہر کے درجے اور عورت کے حوالے سے بیان توجہ کا مرکز بنا ہواہے، ایک پروگرام میں شرکت کے دوران صدف کنول نے واضح کیا کہ ان کے نزدیک شوہر کو شوہر سمجھنا چاہئے اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیے،کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے،صدف نے واضح کیا کہ وہ بھی کام کرتی لیکن وہ اپنے شوہر کے مقابلے میں ذمہ داری نہیں سنبھال سکتیں۔

بیوی کے خوبصورت بیان پر شہروز سبزواری بھی متفق ہوگئے، کہا مرد بھی عورت کا مقابلہ نہیں کرسکتا،وہ ذمہ داری صرف عورت ہی ادا کرسکتی ہے، مرد اس کے قریب بھی نہیں جاسکتا،اللہ نے شوہر اور بیوی کا الگ الگ مقام دیا، اگر ایسا نہ ہوتا تو اللہ دو مختلف انسان کیوں بناتا، دونوں کو ایک دوسرے کو عزت دینی چاہیے اور ایک دوسرے کا مقام سمجھنا چاہیے۔

دوسری جانب صفف کنول نے کہا کہ عورت مظلوم نہیں مضبوط ہے، میں تو اپنے آپ کو بہت مضبوط سمجھتی ہوں،فیمینزم پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدف کنول نے کہا کہ شیری کی ضروریات کا مجھے پتا ہونا چاہئے کیونکہ میں بیوی ہوں،شیری کو بھی میرا پتا ہو پر میری زیادہ ذمہ داری ہے،یہ جو فیمینزم آگیا ہے، یہ لبرلز لوگ ہوتے ہیں، لیکن میرے خیال میں فیمینزم ہے کہ میں آدمی کا اپنے میاں کا خیال رکھوں، اسے عزت دوں اور جو مجھ سے ہوسکا وہ کروں۔

صدف کنول کا یہ بیان سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا، ہیش ٹیگ صدف کنول ٹرینڈ کررہا ہے، جہاں ان کے خیالات کو سراہا جارہاہے اور کچھ مخالفین بھی کمنٹس کررہے ہیں، اور میمز بنارہے ہیں۔

شازیہ حسین بلوچ نے لکھا صدف کنول نے تمام دیسی لبرلز کو صدمہ دے دیا۔

حمزہ نے رحیم نے لکھا بالاخر کسی نے چند سیکنڈ کے اندر دیسی حقوق نسواں کی داستان کی کہانی ختم کردی۔

اعصام الحق نے لکھا کہ مجھے صدف کنول سے ایسے بیان کی امید نہیں تھی، لیکن انہوں نے حقیقی اسلامی بات کہی۔اچھا کہا صدف کنول نے۔

صدف کنول اداکار شہروز سبزواری کی دوسری بیوی ہیں،شہروز کی ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف سے 8 سالہ شادی گزشتہ برس ختم ہوئی تھی جس کے بعد صدف کنول سے مئی2020 میں شادی کر لی تھی۔

  • There are situations where women have priority and there are situations where men have. The way my wife handles all the households I can’t imagine doing it even a single day. We should appreciate the role of women, give them proper treatment and give them honor and love. Both are important parts of family life.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >