پاکستانی کرائم تھرلر فلم”کارما” کا ٹیزر جاری

پاکستانی کرائم تھرلر فلم"کارما" کا ٹیزر جاری

پاکستانی کرائم، تھرلر اور سسپنس سے بھرپور فلم ‘کارما’ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈریم اسٹیشن پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کیلئےکاشان اڈمانی نے ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔

اس فلم کی کہانی فواد ہئے نے تحریر کی، فلم کی مکمل شوٹنگ گاڑیوں اور اردگرد کے مناظر پر مبنی ہے، اس فلم میں حساس موضوعات جس میں پیڈوفائل، دھوکا دہی، چائلڈ لیبر، لالچ اور خواتین کے حقوق کو ڈسکس کیا گیاہے۔

اگر کاسٹ کی بات کی جائے تو سب سے پہلا نام عدنان صدیقی کا ہےجن کے بعد ژالے سرحدی،اسامہ طاہر، ارجمند راحم، پارس مسرور، نوین وقار اور خالد انعم نے بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

فلم کی کہانی اپنے نام ‘کارما’ کی طرح ایک انتقامی کوشش کے گرد گھومتی ہے جسے تھرلر اور سسپنس سے مزید دلچسپ بنایاگیا ہے، یہ اپنی نوعیت کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی کیونکہ ایسی فلم پاکستانی فلم انڈسٹری میں اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی ہے۔

فلم کا ٹیزر ہدایت کار کاشان ایڈمانی نے شیئر کیا اور بتایا کہ ایسی اغوا کی کہانی ہے جو بھیانک شکل اختیار کر گئی۔

فلم میں لیڈ رول کرنے والے عدنان صدیقی نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ سسپنس زدہ سوال کیا کہ اور کہا کہ” کیا یہ اغوا تھا یا کارما نے اسے ایک طویل اور کٹھن سفر پر مجبور کیا؟”

انہوں نے کہا کہ فلم ایکشن اور تھرلر کی ایسی مثال ہے کہ پوری فلم آپ کو کرسی کے کنارے پر بیٹھنے پر مجبور کردے گی۔

فلم کی ریلیز کے حوالے سے ڈائریکٹر اور عدنان صدیقی نے جلد کا لفظ استعمال کیا ہے تاہم حتمی تاریخ کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>