مرد کو افضل بنایا گیا ہے،نور بخاری کا صدف کنول کے بیان کا دفاع 

اداکارہ صدف کنول کا شوہر کے حوالے سے بیان موضوع بحث بنا ہوا ہے، مذہب کی خاطر شوبز کی دنیا چھوڑ دینے والی سابق اداکارہ نور بخاری بھی صدف کنول کے حق میں بول اٹھیں، کہا خدا نے مرد کو افضل بنا کر تخلیق کیا اور اس معاملے پر بحث فضول ہے۔

نورنے انسٹاگرام اسٹوری پر شہروز سبزواری کی خبر کا لنک شیئر کیا،جس میں اداکار نے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ صدف کنول نے دین اسلام کے دائرے میں رہ کر شوہر کی اطاعت کی بات کی،اس بات پر نور بخاری نے پوچھا کہ دین اسلام کی تعلیمات کیا ہیں مگر بدقسمتی سے دین سے دوری کے باعث ہم ان کی باتوں سے انکار کر رہے ہیں۔

نور بخاری کا کہنا تھا کہ دین سے دوری اور جدیدیت کے تقاضوں کی وجہ سے  مذہبی تعلیمات کو ماننے سے انکاری ہیں،اسی طرح مرد کو افضل بنائے جانے کے معاملے پر بحث نہیں کی جا سکتی،نور بخاری نے قرآن کریم کی ایک آیت کا ترجمہ بھی لکھا جس میں شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کا لباس قرار دیا گیا،نور بخاری کے اس بیان پر بھی تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ناقدین اپنا غصہ کسی اور جگہ جاکر نکالیں،ان کے اکاؤنٹ پر ان کی مرضی چلی گی۔

اداکارہ صدف کنول نے کچھ روز قبل شوہر سہروز سبزواری کے ساتھ ایک انٹرویو میں فیمنزم اور شوہر کی خدمت کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا تھا،انہوں نے کہا تھا کہ ایک بیوی کو اپنے شوہر کی تمام ضروریات اور چیزوں کا علم ہونا چاہیے اور یہ لازمی نہیں ہے کہ میاں بھی اہلیہ کی ضروریات سے متعلق معلومات رکھے، جس پر صدف کنول پر تنقید کی گئی اور ان کا مذاق بھی اڑایا گیا تھا۔ جب کہ  حمایت میں بھی لوگوں نے بیان دیئے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >