گلوکار شہزاد رائے کے نغمے کی معروف شخصیات بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں

گلوکار شہزاد رائے کے نغمے کی معروف شخصیات بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں

معروف گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے کے مظلوم کشمیری اور فلسطینی بچوں سمیت دنیا کے ہر مظلوم اور تشدد کے شکار بچوں کی حالت زار پر مبنی نئے گانے نے مداحوں کے دل جیت لئے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار شہزاد رائے نے فیض احمد فیض کی نظم ’آج بازار میں پا بہ جولاں چلو‘ کو گا کر شائقین کے دل جیت لیے۔ شہزاد رائے کا نیا نغمہ کچھ دن قبل ریلیز کیا گیا تھا جسے گلوکار نے مظلوم کشمیری، فلسطینی بچوں سمیت دنیا کے ہر بچے کے نام کیا جو ظلم اور تشدد کا شکار ہے۔

گانے میں معروف پاکستان گلوکارہ شہزاد رائے نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ اس کی دھنیں شانی حیدر نے ترتیب دی ہیں۔ گانے کی ویڈیو میں گلوکار کو خستہ حال، جلی اور اجڑی عمارتوں کے درمیان موسیقی پر پرفارمنس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ ویڈیو میں کم سن بچوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے کے نئے نغمے کو اداکارہ مہوش حیات، اداکار ہمایوں سعید، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری سمیت دیگر اداکاروں اور سیاست دانوں کی طرف سے کافی سہراہا گیا۔

اداکار ہمایوں سعید نے شہزاد رائے کے نغمے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ زبردست آواز اور سوچنے پر مجبور کرنے والے الفاظ ، یہ دلگرفتہ نغمہ بہت طاقتور ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے شہزاد رائے کے نغمے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ابھی میں نے یہ گانا سنا، شہزاد رائے آپ کا بہت بہت شکریہ یہ یاد دلانے کیلئے کہ بڑوں کو ان کا فرض یاد دلانے کے لئے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بچوں کی زندگیاں قطع نظر اس سے کہ وہ کہاں ہیں، خوف سے آزاد ہیں اور انہیں پرامن طریقے سے بڑے ہونے کی اجازت ہے، ان کا بچپن ان سے دور نہ کریں۔‘

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ نغمہ جتنا خوبصورت ہے اتنا ہی غمگین کرنے والا بھی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے شہزاد رائے کے نغمے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ فیض کی نظم پر مبنی اس نغمے میں شہزادرائے نے ایک حساس اور تکلیف دہ ساز چھیڑا ہے جس میں کشمیر اور فلسطین میں معصوم بچوں کے قتل عام کو دکھایا گیا ہے۔ بین الاقوامی برادری اس نسل کشی کو روکنے کے لیے بھارت اور اسرائیل پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

واضح رہے کہ شہزاد رائے نے نجی ٹی وی چینل کے تعاون انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی نظم ’آج بازار میں پا بہ جولاں چلو‘ کو ریلیز کیا، اس حوالے سے فیض فاؤنڈیشن نے بھی گلوکار کی معاونت کی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >