لوگ آج کل کسی سے اس لیے شادی کر لیتے ہیں کہ وہ مشہور ہے،نمرہ خان

لوگ آج کل کسی سے اس لیے شادی کر لیتے ہیں کہ وہ مشہور ہے،نمرہ خان

اداکارہ نمرہ خان جنہوں نے گزشتہ سال اپریل میں لاک ڈاؤن کے دوران چپکے سے شادی کر لی تھی انہوں نے اسی سال کے آخر میں اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی۔ اداکارہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بلایا گیا تاکہ ان کے رشتے میں آنے والی اس تبدیلی سے متعلق جواب لیا جائے تاہم انہوں نے اس کا کوئی مناسب جواب نہ دیا۔

جی سرکار پروگرام کے میزبان مشہور اداکار نعمان اعجاز نے جب اداکارہ سے پوچھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے سابق شوہر کے ساتھ اپ لوڈ کی گئیں تصاویر کیوں ہٹا دی تھیں تو انہوں نے درخواست کی کہ اس موضوع پر ان سے سوال نہ کیا جائے کیونکہ وہ اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتیں۔

اداکارہ نے اتنا ضرور کہا کہ عوام کو ہمارے ذاتی رشتوں پر تبصروں سے گریز کرنا چاہیے۔ نمرہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ذاتی اور نجی نوعیت کے تعلقات اور رشتوں کی تشہیر کرنے سے رشتے خراب ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل رشتوں کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ کسی سے اس لیے شادی کر لیتے ہیں کہ وہ مشہور ہے۔ لوگ تجربہ کرنے کے لیے ایسی شادیاں کرتے ہیں پھر اپنے رشتوں کی تشہیر کرتے ہیں اور پھر اس پر آنے والے لوگوں کے تبصروں پر عمل کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگ رشتوں سے زیادہ ان سے ملنے والے مالی مفاد کے بارے میں سوچتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گی مگر بہت سے فنکار ایسے ہیں جنہوں نے اسی مقصد کے لیے شادیاں کیں جو کہ نہیں چلیں۔

یاد رہے کہ ستمبر2020 میں اداکارہ کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی تھی کہ انہیں گھر میں شدید چوٹیں لگی تھیں، تاہم اس حوالے سے خود اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سیڑھیوں سے گری ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا تھا کہ اگر وہ خود سیڑھیوں سے گری ہیں تو ایسی صورتحال میں ان کے ساتھ کہیں بھی ان کے شوہر کیوں نظر نہیں آ رہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >