کیا زارا عباس نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کے ساتھ رقص کررہی تھیں؟حقیقت سامنے آگئی

کیا زارا عباس نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کے ساتھ رقص کررہی تھیں؟

نورمقدم کے قاتل ظاہر جعفر کے حوالے سے ایک اور معاملہ سامنے آگیا،معروف اداکارہ زارا نور عباس کی ڈانس کی ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے،کیونکہ کچھ روز قبل کچھ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ‌کیا کہ اس ڈانس ویڈیو میں موجود شخص کوئی اور نہیں بلکہ نور کا قاتل ظاہر جعفر ہے۔

زارا نور عباس کے ساتھ ڈانس کرنے والے شخص کی مماثلت کے باعث اسکو ظاہر جعفر سمجھ لیا گیا ہے،لیکن کچھ تنقید کی وجہ ظاہر جعفر کی موجودگی نہیں بلکہ زارا نور عباس کا رقص ہے۔ زارا نور عباس پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں‌ اور وہ کئی بڑے پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں ۔ ان کے معروف ڈراموں میں عہدے وفا، زیبائش، لمحے ، اور دل تیرا ہوگیا شامل ہیں۔

ویڈیو میں‌ظاہر جعفر سے مماثلت ہونیکی وجہ سے مداحوں کو گمان ہورہاہے کہ ویڈیو میں ظاہر جعفر ساتھ ہے،انسٹاگرام پر نے انکے ڈانس پر تنقید کی ہے، زینب خالد نامی ایک صارف نے لکھا کہ وہ سمجھی ظاہر جعفر ہے یہ۔

دیگر صارفین نے بھی تصدیق کی اور کہا ان کو بھی ایسا ہی لگا جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ واللہ اسکو بھی ایسا ہی لگا۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ اسے کہتے ہیں پڑھے لکھے جاہل،وہ اس سے بالکل بھی متاثر نہیں ہے ، کوئی حسین کام نہیں کررہی۔

واضح رہے کہ نور مقدم قتل کیس میں پولیس نے تھراپی ورکس کے ملازم کو گرفتار کرچکی ہے،ملزم ظاہر جعفر کی جانب سے تھراپی ورکس کے ملازم کو زخمی کیا گیا تھا، تھراپی ورکس کا گرفتار ملازم ملزم ظاہر جعفر کے گھر سب سے پہلے ساتھیوں کے ساتھ پہنچاتھا ، تھراپی ورکس کے مالک اور دیگر پانچ ملازمین کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیاہے ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >