معروف اداکار راشد محمود کے بیٹے کی موت کی غلط خبر، نقاش محمود سیخ پا ہو گئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار راشد محمود کے بیٹے نقاش راشد نے کہا کہ اے آر وائی نیوز نے ان کے والد کے انٹرویو کے دوران مرحوم بھائی اظہر کی وفات کی خبر چلائی اور اس پے تصویر نقاش راشد کی لگا دی جس سے یہ خبر ان کے لیے کافی پریشانی کا باعث بنی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار راشد محمود نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیا جس کے دوران انہوں نے اپنے بیٹے اظہر کی وفات کا تذکرہ کیا جس پر ایڈیٹنگ کے دوران چینل نے اظہر کی تصویر کی بجائے نقاش راشد کی تصویر لگا کر یہ تاثر دیا کہ نقاش وفات پا گئے ہیں۔

Again our so called media did this shit and am receiving calls since yesterday evening from people who love me. First…

Posted by Naqqash Rashid on Sunday, August 8, 2021

 

نقاش راشد نے چینل اور اس شو کی انتظامیہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد چینل خبریں دینے سے پہلے تھوڑی ریسرچ کر لیا کریں کیونکہ انہوں نے ان کے مرحوم بھائی کی تصویر کی بجائے انہی کی تصویر چلا دی ہے جس کے بعد ان کے جاننے والوں اور چاہنے والوں کی فون کالز کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ براہ کرم ایسی جھوٹی خبریں دینا چھوڑ دیں آپ پر تصدیق کے ساتھ خبریں پہنچانے کی بڑی ذمہ داری ہے، جس میں ناکامی دوسروں کے لیے ذہنی دباؤ کا باعث بنتی ہے جیسا کہ میرے ساتھ ہوا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینل دوبارہ اس طرح نہیں کرے گا اور آئندہ محتاط رہے گا۔

انہوں نے اس انٹرویو کو سننے کے بعد اپنی خیریت دریافت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام لوگ خوش رہیں جنہوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور عافیت اور سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>