میں اب کبھی بھی مختصر لباس نہیں پہنوں گی، صدف کنول

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ صدف کنول نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ماضی میں مختصر یعنی ایسا لباس جس میں میرا وجود واضح ہوتا ہو وہ پہننا میری غلطی تھی، میں اب ایسا کبھی نہیں کروں گی۔

تفصیلات کے مطابق دوران انٹرویو میزبان نے ان کے ایک حالیہ بیان کا تذکرہ کرتے ہوئے اس پر جب ان کے ماضی کو کریدنے کی کوشش کی تو اداکارہ نے کہا کہ تب مختصر لباس پہنا جو کہ غلطی تھی۔

ادکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں خواتین کے کردار سے متعلق کی گئی گفتگو سے وہ کئی روز تک خبروں کی زینت بنی رہیں۔

اسی انٹرویو کے ایک حصے میں اداکارہ نے کہا کہ اب میں بڑی ہو گئی ہوں اور سمجھدار ہوں، وہ اپنے ماضی میں کی گئی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے بات کرتی نظر آتی ہیں۔ اب ان کے انٹرویو کا یہ حصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اداکارہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ جب چھوٹے ہوتے ہیں تو آپ کو سمجھ نہیں ہوتی ، آپ کوئی بھی فیشن کر لیتے ہیں کوئی بھی لباس پہن لیتے ہیں، مگر جب آپ بڑے ہوتے ہیں تو چیزوں کو صحیح طریقے سے سمجھتے ہیں اور بدلتے رہتے ہیں، میں اب بڑی اور سمجھ دار ہو گئی ہوں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے سوچ لیا ہے کہ اب وہ ایسا لباس نہیں پہنیں گی، ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے مختصر لباس پہننے تھے تو اُس وقت پہن لیے اب میں آگے ایسا فیشن نہیں کروں گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >