زوہیب حسن نے نازیہ حسن کی موت کو قتل قراردیدیا

پاکستان کی مایہ ناز پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے 21 برس بعد اپنی بہن کی موت کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے اسے قتل قرار دیدیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  زوہب حسن نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی بہن کی موت کے حوالے سے پوشیدہ حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میری بہن کو اس کے سابقہ شوہر اشتیاق بیگ نے زہر دے کر موت کے گھاٹ اتارا تھا۔

زوہب حسن نے کہا کہ نازیہ نے خود بتایا کہ اشتیاق بیگ نے اسے اتنی تکلیف دی کہ وہ مرنے والی ہے، اسی وجہ سے نازیہ نے موت سے قبل اشتیاق بیگ سے طلاق بھی لے لی تھی۔

زوہب حسن کا کہنا تھا کہ   اشتیاق بیگ کی جانب سے زہر دینے سے متعلق خود نازیہ حسن نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو بیان دیا تھا، ہم نے کبھی میڈیا سمیت کسی سے کوئی بات نہیں کی، آج  مجھ سے سوال ہوا ہے تو میں 21 سال بعد یہ باتیں کررہا ہوں ، کیونکہ جو کچھ مجھے پتا ہے اگر وہ میں بولنے لگوں کو نازیہ حسن کے خلاف باتیں کرنے وا لوں کا منہ  ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گا۔

زوہب حسن نے کہا کہ نازیہ کی روح پرسکون نہیں ہے، اس شخص نے پہلے نازیہ کو تکلیفیں پہنچائیں پھر میری ماں کو میرے باپ کو دکھ پہنچائے، اشتیاق بیگ سے نازیہ کی شادی کروانا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >