بھارتی فلم ”بیل ٹائم “ پر سعودی عرب، قطر اور کویت میں کیوں پابندی لگی؟

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی نئی ریلیز ہونے والی فلم "بیل باٹم” کو سعودی عرب، قطر اور کویت کی جانب سے پابندی کا سامنا ہے اس فلم کا کچھ حصہ متنازع قرار دیا گیا ہے جس کے باعث اسے کئی ممالک میں پابندی کا سامنا ہے۔

ٹریلر میں دیے گئے انتباہی پیغام کے مطابق فلم ایک حقیقی واقعہ سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے، لیکن یہ حقیقی واقعات کی نقل نہیں۔

فلم میں اکشے کمار کمار نے بھارتی خفیہ ادارے ’را‘ کے ماہر جاسوس ’بیل باٹم‘ کا کردار ادا کیا ہے جب کہ وانی کپور ان کی اہلیہ اور ہما قریشی ان کی ساتھی کے روپ میں دکھائی دیتی ہیں۔

اس فلم کی ریلیز رکنے کی وجہ ممکنہ طور پر اس میں دکھایا گیا وہ واقعہ بنا جب سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کے دور میں 1984 کے دوران انڈین ایئرلائن کی پرواز کو ہائی جیک کیا گیا۔

اس واقعے کو فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ہائی جیکرز طیارے کو دبئی سے لاہور لیکر جا رہے ہیں جبکہ اکشے کمار اس میں بھارتی ایجنٹ کا کردار نبھا رہے ہیں جس کا کوڈ نیم بیل باٹم ہے۔

سکھ آزادی پسند جنگجووں نے 1984 میں دہلی سے امرتسر جانے والی انڈین ایئرلائن کی پرواز کو ہائی جیک کرلیا تھا۔ پیش آنے والے اس اصل واقعہ میں متحدہ عرب امارت کے اس وقت کے وزیر دفاع شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ذاتی طور پر صورتحال کو سنبھالا تھا اور نیتجے میں تمام ہائی جیکرز کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

فلم میں عرب افراد کو بھی قدرے غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے جب کہ دیگر پڑوسی ممالک کو بھی معاملے میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔

بھارت نے اپنے ایجنٹ کے کردار کو سراہا ہے اور اس تمام کارروائی کا کریڈٹ خود اپنے ملک کو دیا ہے جبکہ اماراتی وزیر دفاع کو اس سارے واقعے سے لاعلم دکھایا گیا ہے۔

  • Indian chooter sirf bollywood mein he jungein jeet saktay! Jis tarhan pehlay february 2019 phr august 2021 mein inn k tattay phoolay hain, anyone can see that baniya’s r bunch of cowards who will free faster than afghan army if dehli falls!!!

  • انڈیا والے اپنی دل کی بھڑاس اور خواہشات صرف فلمیں بنا کر ہی پوری کر سکتے ہیں باقی تو ہر جگہ کتے کیطرح مات کھاتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >