وادی ہنزہ کے بچوں کی دھن بجانے کی ویڈیو کو انوپم کھیر نے بھارت سے منسوب کر دیا

گلگت بلتستان کی حسین وادی ہنزہ کے بچوں نے بغیر موسیقی آلات کے ماضی کے ایک مشہور گانے "آؤ بچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی” دُھن بجائی، ان بچوں نے یہ دھن بجانے کے لیے گھی کے خالی ڈبے اور پانی کی گیلن کا استعمال کیا اور نہایت خوبصورتی کے ساتھ اس دُھن کو بجایا۔

جب کہ اس ویڈیو کو معروف و سینئر بھارتی اداکار انوپم کھیر نے شیئر کرتے ہوئے اسے بھارت سے منسوب کر دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بچے بھارت کے کسی گاؤں سے ہیں۔ یہی نہیں اداکار نے ناقص اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ جو دُھن بجا رہے ہیں وہ بھی بھارتی فوج کی دُھن ہے۔

اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جو ٹوئٹ کیا اس کے آخر میں بچوں کی تعریف کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ بچے کہاں کے رہنے والے ہیں؟

ان کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ہی ان کے فالوورز نے بتایا کہ یہ ویڈیو بھارت کی نہیں بلکہ پاکستان کی وادی ہنزہ کی ہے۔

دراصل یہ ویڈیو 8 برس پرانی 2014 کی ہے جب ان بچوں نے یہ دھن بجائی تو اس کے بعد انہیں کافی شہرت ملی انہوں نے بعد ازاں اپنے بینڈ کا نام جوش بینڈ رکھا وہ مقامی سطح کر تقریبات جیسے شادی بیاہ میں گانے گاتے رہے ہیں۔

انوپم کھیر کے ٹوئٹ کے جواب میں بھی لوگوں نے یہی کہا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے جو 2014 میں پہلی بار فیس بک پر جاری کی گئی تھی چونکہ ان بچوں کے پاس کوئی باقاعدہ موسیقی آلہ نہیں تھا اس لیے انہیں چلمچی کہا جاتا تھا۔

مذکورہ ویڈیو کو گزشتہ ہفتے میں گلوکار شہزاد رائے کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ کوئی مجھے ان بچوں سے ملوائے میں انہیں ان کی ضرورت کا ہر موسیقی آلہ دلوانے کیلئے تیار ہوں۔

شہزاد رائے کے ٹوئٹ پر پرویز میر نامی ایک مقامی صحافی کے انٹرویو کا ایک سکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس نے ان بچوں کا 19 مئی 2013 میں انٹرویو کیا تھا۔ یہ صحافی نجی ٹی وی "چینل فائیو” کی جانب سے ان بچوں کا انٹرویو کر رہا ہے جو کہ پاکستانی ٹی وی چینل ہے۔ اس کا ہیڈ آفس لاہور گنگارام اسپتال کے قریب واقع ہے۔

  • جس بندے کو مودی ایک زبردست لیڈر اور بھارت کی ترقی کیلئے ناگزیر لگے اس بندے کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتاہے اور انوپم کھیر ان میں سے ایک ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >