بلال مقصود کی جنید صفدر کی گلوکاری کی تعریف، طنز بھی ساتھ ہی کردیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کے موقع پر گلوکاری کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مشہورموسیقار و گلوکاربلال مقصود نے بھی جنید صفدر کی گلوکاری کی تعریف کی اور ساتھ ہی طنز بھی کردیا۔

بلال مقصود نے اپنے بیان میں جنید صفدر کی گلوکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پس منظر میں موجود پھولوں کی قیمت شائد میرے ٹیکس کے پیسوں سے ادا کی گئی ہوگی مگر مجھے آپ کی گلوکاری کے مکمل نمبر دینا ہوں گے۔

بلال مقصود کے اس طنز پر سوشل میڈیا سٹار متھیرا نے جنید صفدر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کیلئے خوشی کا لمحہ ہے لہذا اس موقع پر ان کیلئے ایسے تبصرے نہیں کرنے چاہیے۔

عریبہ حبیب نے بھی بلال مقصود کے تبصرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیاستدانوں کے بچوں کو کو ان سب میں شامل نہیں کیا جانا چاہیے، اس لڑکے نے دل جیت لیے ہیں۔

واضح ہو کہ مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کے نکاح کی متعدد ویڈیوز منظر عام پرآئی ہیں، گزشتہ روز اسی موقع کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں جنید صفدر بھارت گلوکار محمد رفیع کا گانا "کیا ہوا تیرا وعدہ” گنگنا رہے تھے۔

اس ویڈیو نے منظر عام پر آتے ہی پورے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی سوشل میڈیا صارفین تو ایک طرف شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی جنید صفدر کی بہترین گلوکاری کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔

  • I think it is cheap of Bilal Maqsood, to say this on this occasion, I do not like PML”N” or any member of this family including their criminal leaders, but this is not the time and this boy’s only fault is that he grew enjoy that money that was looted by his elders.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >