کیا اداکارہ صنم چوہدری نے اسلام کی خاطرشوبز کو چھوڑدیا؟

مشہور پاکستانی ڈرامہ ایکٹریس صنم چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشہور فوٹوشیئرنگ موبائل ایپلیکیشن سے بھی صنم چوہدری نے اپنی اب تک کی اپلوڈ کی گئی تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔

شوبز کے حلقوں سے ملنے والی معلومات کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ صنم چوہدری نے دین کی طرف رجوع کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے اپنی تمام تصاویر بھی سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔

یادرہے کہ کچھ روز قبل صنم چوہدری نے انسٹاگرام پر ایک مبہم پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس فیصلے میں میرے گھر والے مجھے بھرپور سپورٹ کررہے ہیں۔

صنم چوہدری نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس فیصلے سے متعلق بات کررہی ہیں نا ہی اس حوالے سے انہوں نے کسی اور پلیٹ فارم پر کبھی کوئی بات کی ہے۔

مبہم بیان کے بعد صنم چوہدری کی جانب سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کیے جانے کے اقدام پر سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ صنم نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہتے ہوئے اللہ کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ سال 2019 میں اداکارہ صنم چوہدری پنجابی گلوکار سومی چوہان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، گزشتہ برس اکتوبر میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>