بےبی شارک گانے کو لیکر ابرارالحق کا اس دور کی ماؤں پر طنز، فنکار میدان میں

بےبی شارک گانے کو لیکر ابرارالحق کا اس دور کی ماؤں پر طنز، فنکار میدان میں

تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نے حال ہی میں نئی نسل کی پرورش کے حوالے سے ماؤں کی تربیت سے متعلق ایک سرکاری سطح پر منعقد تقریب میں کہا کہ پہلے مائیں کلمہ سنا کر بچے کو سناتی تھیں مگر اب بے بی شارک چلا کر موبائل بچے کے ہاتھ میں دے دیا جاتا ہے۔

ابرارالحق کے اس طرح سے اظہار خیال کرنے پر جہاں کچھ لوگ ان کی مخالفت میں بولے وہیں لوگوں کی بڑی تعداد ان کے حق میں بھی نظر آئی جنہوں نے اس بات کی تائید کی کہ ابرار الحق درست کہہ رہے ہیں۔

اداکارہ نادیہ حسین نے ابرار الحق کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سب یاد ہے۔ مگر انہیں آج کل کی ماؤں پر اس طرح سے کمنٹ کرنے کا کوئی حق نہیں کیونکہ ان کی بھی پرورش اسی طرح کی گئی ہے جیسے باقی سب لوگوں کی ہوئی۔ اداکارہ نے ان کے گانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو گانے انہوں نے خود گائے ہیں ان سے نوجوان نے کیا کچھ سیکھا ہے؟

نادیہ حسین کی جانب سے گلوکار پر سخت تنقید کرنے پر کئی شوبز شخصیات نے ان کی حمایت کی اور اداکار یاسر حسین نے بھی نادیہ حسین کا ساتھ دیا۔ یاسر حسین نے تو یہاں تک کہا کہ انہوں نے جس انداز میں تنقید کی ہے انہوں نے تو ابرار الحق کا گریبان ہی پکڑ لیا ہے۔

بےبی شارک گانے کو لیکر ابرارالحق کا اس دور کی ماؤں پر طنز، فنکار میدان میں

اداکارہ زرنیش خان نے ابرار الحق کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا اور کہا کہ دوسروں کی بات سننے اور انہیں اپنی بات کہنے کا موقع دیا جانا چاہیے، دوسری صورت میں ہم سب کو گونگے ہونے کی مشق کرنی پڑے گی۔

بےبی شارک گانے کو لیکر ابرارالحق کا اس دور کی ماؤں پر طنز، فنکار میدان میں

اداکارہ عُشنہ شاہ نے ابرار الحق کا ساتھ دیا اور ان کی تعریف میں مختصر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں لیجنڈ قرار دیا اور ساتھ ہی ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

بےبی شارک گانے کو لیکر ابرارالحق کا اس دور کی ماؤں پر طنز، فنکار میدان میں

گلوکار امانت علی نے بھی ابرار الحق کا ساتھ دیا اور کہا کہ انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کسی خاتون یا ماؤں پر تنقید کی ہے، بس انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ وہ ایک سال کی عمر میں یا والدہ کی گود میں بیٹھ کر گانے نہیں بناتے تھے، وہ تب موسیقار اور گلوکار بنے جب وہ بڑے ہوچکے تھے۔

بےبی شارک گانے کو لیکر ابرارالحق کا اس دور کی ماؤں پر طنز، فنکار میدان میں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >