اداکارہ یشما گِل کی عورت مارچ ، ٹک ٹاکر ہراسانی کیس اور خواتین کے حقوق پر رائے

ملکی ڈرامہ انڈسٹری میں نئی قدم رکھنے والی اداکارہ یشما گِل نے عورت مارچ میں میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والی اور دیگر خواتین کے حقوق سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عورت اللہ تعالیٰ کی محبوب مخلوق ہے اسی لیے اللہ نے اس کی حفاظت کی ذمہ داری مرد کو دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے نئے نئے شروع ہونے والے کیریئر اور زندگی کے مزید پہلوؤں اور موضوعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے انٹرویو میں خصوصی طور پر خواتین کے حقوق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مرد کو یہ رتبہ دیا ہے کہ وہ عورت کا محافظ ہے اور اس کی کفالت کا ذمہ دار ہے تو اس کا مطلب ہے کہ عورت اللہ کی محبوب مخلوق ہےـ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اللہ تعالیٰ کی محبوب مخلوق ہے، اس لیے وہ یہ چاہتے ہیں کہ عورت محفوظ ہو اور اس کے کفالت کا کوئی ذمہ دار ہو۔

یشما گِل نے یہ بھی کہا کہ عورت پر یہ لازم ہے کہ وہ اپنے مرد کا قرآن میں دیے گئے احکامات کے مطابق جہاد برابر خیال رکھے۔

انہوں نے مردوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر وہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کی عورت ان کا اس طرح خیال رکھے جیسا کہ وہ آپ کے لیے جہاد کر رہی ہے تو آپ کے لیے بھی یہ احکامات ہیں کہ آپ اسے پہلے ایسا ماحول دیں کہ عورت کو آپ سے اتنی محبت ہو اور کہ وہ آپ کے لیے یہ سب کچھ کرےـ

یشما گِل ٹی وی پر پیش کیے جانے والے ڈرامے پھانس اور پیار کے صدقے میں اداکاری کر رہی ہیں ان کے جانب سے کیے جانے والے کرداروں کو بہت سراہا جا رہا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>