سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کو لیفٹیننٹ جنرل نگار کے روپ میں کیوں ناپسند کیا؟

پاک آرمی کی حاضر سروس لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی کے سچے واقعات اور سروس پر بننے والی ٹیلی فلم ایک ہے نگار میں مداح ماہرہ خان کو مرکزی کردار نبھاتے دیکھ کر برہم ہو گئے، ان کا کہنا ہے کہ ماہرہ پر یہ کردار جچ نہیں رہا کیونکہ وہ دیکھنے میں لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر جیسی نہیں دکھتی۔

ایک ہے نگار کو آئی ایس پی آر کے بنیر کے ساتھ جلد ہی اے آر وائے پر ریلیز کیا جائے گا۔ اس فلم کا پہلا ٹیزر گزشتہ ماہ 14 اگست کو جاری کیا گیا تھا تاہم اب دوسرا ٹیزر دیکھ کر مداحوں کا کہنا ہے کہ ماہرہ اس کردار پر پورا نہیں اترتیں۔

دوسرے ٹیزر میں ماہرہ خان کو خاکی وردی میں ملبوس لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جب کہ فلم میں ان کے شوہر کا کردار بلال اشرف نبھا رہے ہیں۔ اس ٹیلی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ان کی شادی اور تعلیمی و پیشہ ور میدان میں کون کونسے چینلجز کا سامنا کر کے وہ اس مقام تک پہنچی ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ فلم بائیوگرافی پر مبنی ہے اس لیے اس میں ایسی خاتون اداکار کو کاسٹ کرنا چاہیے تھا جو کہ لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کی طرح کی نظر آتی ہو۔

مداحوں نے اس ٹیزر پر کہا ہے کہ ماہرہ خان کی بجائے اس ٹیلی فلم میں اریبہ حبیب کو کاسٹ کیا جانا چاہیے تھا جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ صنم بلوچ بھی اس کردار کے لیے موزوں انتخاب ہوتا۔

سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماہرہ خان نے فلم میں بہت ہی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے حالانکہ نگار جوہر ایسی ہرگز نہیں ہیں وہ ہنس مکھ اور زندہ دل ہیں کبھی اس طرح نظر نہیں آئیں جیسے ماہرہ خان نے فلم میں اداکاری کی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >