عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اپنی موت کی خبروں پر پریشان،ردعمل میں کیا کہا؟

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اپنی موت کی خبروں پر پریشان

مشہور لوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خان خیلوی خود سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جھوٹی خبروں پرپریشان ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں عطااللہ عیسیٰ خیلوی سے متعلق چند جھوٹی خبریں گردش کررہی تھیں جن میں ان کے انتقال کی خبر بھی شامل تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویریفائیڈ پیج سے عطااللہ عیسیٰ خیلوی نہ صرف ان خبروں کی تردید کی بلکہ اس حوالےسے وضاحت بھی دیدی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنی تازہ ترین تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر میرے بارے میں ایک جھوٹی اور بے بنیاد خبر پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے سب چاہنے والوں کی دعاؤں سے خیریت سے ہوں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان سے متعلق ایسی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہوں بلکہ گزشتہ برس نومبر میں بھی ان کے بارے میں ایسی ہی منفی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں جس کے بعد انہوں نے ان خبروں کی بھی تردید کی اور اپنی صحت کے حوالے سے وضاحت دی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>