گانے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ فضا علی مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی

گانے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ فضا علی مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی

اداکارہ فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران مٹی کے بڑے ٹیلے سے گرکر زخمی ہوگئیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فضا علی معروف گلوکار ملکو کے ساتھ گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک مٹی کے بڑے ٹیلے سے نیچے گر گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضا علی گرنے کے بعد کافی دیر تک زمین پر ہی لیٹی رہیں اور پھر انہوں نے سر پکڑ کر درد سے چلانا شروع کردیا جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سامنے آنے والی فوٹیج میں فضا کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ میرا سر پھٹ گیا، میرا سر پھٹ گیا، یہی نہیں جب فضا کو معاون خاتون نے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ تکلیف سے کراہتے ہوئے دوبارہ لیٹ گئیں۔

واضح رہے کہ گلوکار ملکو اور اداکارہ فضا ان دنوں نئے گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، گانے کی ویڈیو شوٹنگ قصور کے نواحی علاقے میں جاری تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>