ترک ڈرامہ سیریل "بارباروس” کب ریلیز ہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی

 ترک ڈرامہ سیریل "بارباروس" کب ریلیز ہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار اینجن آلتان دوزیتان کے نئے ڈرامہ سیریل "بارباروس” کی ریلیز کیلئے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈرامے میں مرکزی کردار نبھانے والے اینجن آلتان دوزیتان نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامہ سیریل کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سیریز رواں ماہ کی 16 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جاری کردہ پیغام کے مطابق بارباروس 16 ستمبر 2021 سے ترک ٹی وی چینل ٹی آر ٹی ون پر جمعرات کی شام 8 بجے نشر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اینجن آلتان اس تاریخی ڈرامے "بارباروس” میں خیرالدین بارباروس کا کردار ادا کررہے ہیں۔ خیرالدین بارباروس سلطنت عثمانیہ میں سلطان سلیمان کے دورِ اقتدار میں بحریہ عثمانیہ کے ایڈمرل تھے، اس حوالے سے اداکار کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ٹی وی سیریز کی عکس بندی کے لیے خصوصی تیاریاں جاری ہیں۔

اینجن آلتان نے بتایا تھا کہ انہوں نے خیرالدین بارباروس کے بارے میں بہت پڑھا ہے اور ان کے کردار کو جاننے کے لیے ان سے متعلق لکھے گئے تقریباً 4 سے 5 ہزار صفحات پڑھے ہیں۔ اداکار نے یہ بھی بتایا تھا کہ اس کردار کے لیے انہوں نے کئی ماہ ورزش کر کے خود کو اس کردار کے قابل بنایا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>