”بڑا دشمن بنا پھرتا ہے“گانے والا بچہ کون ہے اور اب کیسا نظر آتا ہے؟

دسمبر 2014 میں اے پی ایس پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملکی دفاعی و اسٹریٹجک صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی۔ اس حملے کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک معمہ ریلیز کیا گیا جس میں دشمن کی کم ظرفی کا احاطہ کیا گیا تھا کہ کس طرح ہمارا دشمن معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

"بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے” یہ گانا میجر عمران رضا نے لکھا تھا اس گانے کی شاعری بہت ہی دل سوز ہے اور سننے والوں کے اندر نیا جوش اور ولولہ پیدا کرتی ہے۔

یہ گانا سن کر ہمیں اندازہ ہوتا ہے اسے کسی بچے نے گایا تھا مگر سوال ہے کہ اس گانے کو گانے والا بچہ کون تھا؟

اسے گانے والا بچہ اذان علی تھا جس نے یہ گانا محض 9 برس کی عمر میں گایا تھا۔ اذان علی پاکستان کے مشہور و معروف راک اینڈ پاپ سنگر ساحر علی بگا کے بیٹے ہیں۔

اذان علی بگا نے نجی ٹی وی کی خصوصی نشریات میں شرکت کی اس دوران انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کو یہ گانا گانے کا موقع ملا۔

اذان نے بتایا کہ بہت سارے بچے اسٹوڈیو میں موجود تھے، بڑا دشمن بنا پھرتا ہے کے لیے بچوں کے آڈیشن لیے جا رہے تھے، ایک ایک کر کے بچے ریجیکٹ ہوتے جا رہے تھے، پانچویں چھٹے بچے کے بعد میں نے بیچ بیچ میں مداخلت شروع کر دی۔ میں بچوں کو ہدایت دینے لگا کہ ایسے نہیں ایسے گاؤ، اس پر بابا نے کہا کہ تم چپ رہو کیا بیچ میں بول رہے ہو۔

جب بچے ریجیکٹ ہو رہے تھے تو سب میں ایک جذبہ موجود تھا تو میں نے کہا کہ بابا میں کوشش کرتا ہوں، گانا لکھنے والے میجر عمران رضا نے بھی بابا سے کہا اذان کو ٹرائی کرنے دو۔

ساحر بگا نے بتایا کہ آخر میں جب اذان نے کہا میں ٹرائی کروں، اور عمران رضا نے بھی کہا، تو میں نے کہا ٹھیک ہے جاؤ، یہ مائیک پر گیا اور اس نے پہلے ہی ٹیک میں استھائی گا دی۔ میں یہ سن کر حیران رہ گیا، اور کہا کہ بھئی تم کب سے گانے لگے ہو۔ میرے لیے یہ سعادت کی بات ہے کہ اذان نے یہ نغمہ اتنی خوبصورتی سے گایا۔

  • باپ اپنی فضول آواز سے سمع خراشی کرنے کیلئے پہلے سے سسٹم کے اندر تھا بیٹے کو اکاموڈیٹ کرنا کونسا مشکل کام تھا اس سے بہت زیادہ خوبصورت گانے والے بچے موجود ہیں آئمہ بیگ اور سارحر بگا جیسے گائیک سے بہتر توسڑک پر مانگنے والے زیادہ سر میں گاتے ہیں، ایک بار ان کو لائیو کچھ گننگنانے کا شوق چرایا ،،،ایسی بھیانک اور پھسپھسی آواز نکالی کہ سب حیران رہ گئے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >