بیوی کے ایک نہیں چار جوتے بھی اٹھا سکتا ہوں،صدف کے بعد شہروز کا بیان بھی وائرل

اداکارہ و ماڈل صدف کنول اور ان کے شوہر اداکار شہروز سبزواری ایک دوسرے سے محبت کا بھرپور اظہار کرتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے دونوں کو تنقید اور حمایت دونوں کا ہی سامنا کرنا پڑتا ہے،

جوڑے نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اس دوران  میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدف کنول نے کہا کہ ان کی جانب سے حال ہی میں شوہر کے جوتے اٹھانے سے متعلق بیان پر بہت زیادہ لوگ ناراض ہوئے۔اداکارہ کے مطابق لوگ ان کے بیان پر لوگ اسلئے غصہ ہوئے، کیوں کہ ان کے ذہنوں میں یہ بات ہے کہ صدف کنول ایک خود مختار اور ماڈرن خاتون ہیں، وہ کیسے دوسروں کے کام کر سکتی ہیں؟

اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی شوہر سے محبت کا ان کے ماڈرن ہونے سے کوئی تعلق نہیں، وہ ہمیشہ شوہر کی خدمت کرتی رہیں گی۔ اداکارہ نے ساتھ ہی انکشاف کیا کہ ان کے شوہر ان کا بہت خیال رکھتے ہیں اور ان کے کہنے پر انہیں جوتے بھی اٹھا کر دیتے ہیں،

پروگرام میں شریک شہروز سبزواری نے کہا کہ وہ بطور شوہر اہلیہ کے کہنے پر انہیں ایک نہیں بلکہ چار بھی جوتے اٹھا کر دیں گے۔اسی دوران ان کی اہلیہ صدف کنول نے اپنے جوتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آج بھی شوہر نے انہیں شوز اٹھا کر دیئے۔

اس سے قبل شہروز کی دوسری اہلیہ صدف کنول نے کہا تھا کہ ’شوہر ہماری ثقافت ہیں، خود شوہر کے جوتے اٹھاؤں گی،اس بیان پر سوشل میڈیا پر بوچھال آگیا تھا، جہاں صدف کنول کو ایک بہترین بیوی قرار دیا جارہا تھا وہیں دیگر کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

  • اب خلیل الرحمان قمر کا یہ بیان آنے والا ہے
    اس عورت نے ایسا بیان دے کر اپنے شوہر کو ہراساں کردیا تھا اس کے بیان سے یہی لگ رہا ہے کہ وہ سخت پریشر اور خوف کا شکار ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >