بھارتی گلوکار نے پاکستانی گانے کی ویڈیو کی ہوبہوکاپی بناڈالی

بھارت چوری سے باز نہ آیا، بھارتی گلوکار نے پاکستانی گانے کی ویڈیو کی ہو بہو کاپی بنالی، بھارتی گلوکار برہم دریا نے حالیہ دنوں میں موڈ ہیپی میوزک ویڈیو ریلیز کی ہے ۔

ویڈیو میں پاکستانی موسیقار شانہ ارشد کے گانے کی جاناں کے مناظر کو چرالیا گیا ہے،نبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی ویڈیو میں سونیا حسین اور محسن عباس حیدر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

بھارتی نے ‘موڈ ہیپی ‘ میں پاکستانی گانے جیسی منظر کشی کی، چار ستمبر کو ریلیز ہونے والے بھارتی گانے میں 95 فیصد عکس بندی پاکستانی گانے ’کی جاناں‘ کی گئی ہے، ہوبہو لباس اور روپ اور گانے کو فلمانے کیلئے مقام اور سین بھی ایک جیسا رکھا گیا۔

پاکستانی گانا کی جاناں غیرت کے نام پرقتل کے خلاف بنایا گیا ہے، یہ گانا گزشتہ سال جولائی میں ریلیز ہوا تھا۔

پاکستانی گانے کے بول بابا بلھے شاہ کی شاعری سے لیے گئے تھے،ویڈیومیں دکھایا گیا تھا کہ اپنی مرضی سے شادی کرنے والا جوڑا فرار کی کوشش کرتا ہے اور اس دوران لڑکی کے والد دونوں کو قتل کردیتے ہیں۔

بھارتی گانے میں بھی یہی منظر کشی کی گئی،پاکستانی گانابلوچستان کے خوبصورت پہاڑوں کے دامن میں فلمایا گیا تھا۔

بھارتی گلوکار کی جانب سے ہوبہو نقل بنانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں،اداکارہ سونیا حسین نے بھی انسٹاگرام پر بھارتی گانا شیئر کیا اور کہا کہ ایک بہترین پراجیکٹ میں کام کرکے خوشی اور فخر محسوس ہوا،گانے کو دوبارہ بنانے پر سرحد پار والوں کیلئے پیار۔

اس سے قبل جب پاکستانی گانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو مداحوں کی جانب سے سونیا حسین کو بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے رام لیلا میں کردار سے مماثلت دی گئی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >