کامیڈین عمر شریف کی طبیعت ناساز، ویڈیو پیغام میں وزیراعظم سے مدد کی اپیل

پاکستان کے سینیئر اداکار ولیجنڈ کامیڈین عمرشریف نے وزیراعظم سے علاج کے لیے مدد طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا میں نے ہمیشہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہا مجھے امید ہے وہ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمر شریف کی تشویشناک صحت کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئی تھیں اور بعد ازاں کامیڈین کے بیٹے جواد عمر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن ان کے علاج کا سلسلہ جاری ہے، جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔

جس کے بعد اب ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں معروف کامیڈین کہہ رہے ہیں کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ مجھے بہتر علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہیے،ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں عمر شریف کا ویڈیو پیغام چلایا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری قسمت میں لکھا تھا کہ میں نے عمران خان کی شوکت خانم اسپتال کے لیے مدد کی۔ میں عمر شریف جناب وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوں ، عمران خان صاحب! جب بھی آپ نے کوئی چیز کی ہے آپ نے مجھے کال کیا ہے میں نے آپ کی آوز پر لبیک کہا ہے اسی لیے مجھے بھی یقین ہے کہ آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے۔

ویڈیو میں عمر شریف بہت بیمار نظر آرہے ہیں اور اسپتال میں ہیں یہاں تک کہ ٹھیک سے بات بھی نہیں کر پا رہے۔ عمر شریف کے نام سے مشہور پاکستان کے معروف اداکار، کامیڈین، ہدایت کار، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن شخصیت کا اصل نام محمد عمر ہے۔

عمر شریف کا شمار نہ صرف پاکستان کے بلکہ برصغیر کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے۔ ان کا مشہور اسٹیج ڈراما ’’بکرا قسطوں پر‘‘ پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا تھا۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے میزبان وسیم بادامی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمر شریف جس بیماری میں مبتلا ہیں اس کا علاج دنیا کے صرف 3 ممالک امریکا ، جرمنی اور سعودی عرب میں ہوتا ہے لیکن کورونا کی صورتحال کے پیش نظر یہ علاج تاخیر کا سبب بن سکتا ہے، تاہم اگر ریاستی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں تو امید ہے کہ بہتر علاج کی سہولیات سے عمر شریف صحتیاب ہو جائیں گے۔

  • May Allah bless Omer long life & health …. I am sure Khan will help him being a legend actor and friend but i cant understand why we look for Khan’s help for every problem ? being a Nation and Muslim each individual should come forward for this cause , just quarter of Pakistani nation donate only Rs 5 only will result collection of Rs 32.5 Carore .Please step ahead collect money on all fast food chains , food streets , Airports …. Pakistani people are very big hearted …we may collect money only in a week

      • Nice thought … be the first to motivate people to help deserving people .Thats why Zakaat is basic pillar of Islam . There no warranty for life any where but at least we may help one who thinks that he will be treated in US or UK . Allah bless him health if something happens then we will again accuse Govt …Oh Khan should have sent him abroad . I am in UK , be the first to launch page on social media in Pakistan with registered Bank account on his name and then wait for magic …. If we save single soul means we saved humanity


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >