بچوں کی گرم کپڑوں کی فرمائش پوری نہ کرسکنے پر بیروزگار باپ نے خود کشی کرلی

غربت نے ایک اور جان نگل لی
کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری میں بیروزگار باپ بچوں کی گرم کپڑے لانے کی فرمائش پوری نہ کرسکا تو بے بسی کے عالم میں خود ہی کو ختم کرلیاکراچی میں ان دنوں سردی جوبن پر ہے۔۔۔یہ سردی بڑوں سے ہی برداشت نہیں ہورہی تو بچوں کا حال کیا ہوگا؟
تنگدستی کے باعث اپنی جان لینے والے میر حسن نے خود کشی سے کچھ دن پہلے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا تھا جس میں اس نے عمران خان سے اپیل کی کہ وہ غریب آدمی ہے اس کے اہلخانہ کے لیے ایک گھر کا انتظام کیا جائے اور اس کے بچوں کو اسکول میں داخلہ دلوایا جائے۔

غریب باپ نے اپنے خط میں وزیر اعظم کو لکھا کہ اگر ان کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا گیا تو وہ اپنی غربت کی وجہ سے خودکشی کرلے گا۔سوشل میڈیا پر اس خط کو نامور شخصیات سمیت عوام نے بھی شئیر کیا ہے اور متاثرہ فیملی کی امداد کی اپیل کی گئی ہے۔

جبکہ دوسری طرف عمران خان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جو باپ غربت کی وجہ سے خودکشی کرلے اس ملک کی اشرافیہ کو مرجانا چاہیے،

  • There are tons of people who are taking money like BISP which is destin for people like him and using for themselves. Governemnt should go after them, sell their houses and recover the stolen money so that it could be given to people like these.

  • کے چاچے مامے تائے ، فیس بک پر حکومت ، معاشرہ اور پتہ نہیں کس کس کے سر اس کا قتل ڈال رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
    وہ مظلوم نہیں ہے ظالم ہے ، جس نے بچے پیدا کیئے اور پھر راہ فرار اختیار کی ، وہ ان بچوں کا بھی مجرم ہے اور معاشرے کا بھ

  • غلطی اس شخص کی ہی ہے کیونکہ وسائل نہ ہونے کہ باوجود اس نے بچے پیدا کیے اور پیدا کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔ اب ان بچوں کا کیا ہوگا۔ وہ مظلوم نہیں بلکہ ظالم ہے۔ اور جہاں تک حکومت کی بات ہے تو اس کو بھی کچھ شرم آنی چاہیے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >