وہاڑی میں غیرت کے نام پر بھائی اور شوہر کے ہاتھوں خاتون قتل

وہاڑی میں غیرت کے نام پر ایک اور قتل ، قاتل بھائی اور شوہر گرفتار ، تفصیلات کے مطابق میترو ، ضلع وہاڑی میں 25 سالہ آمنہ کو اسکے شوہر اور بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا

فوٹو : ملزمان شوہر اور بھائی

پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور دفعات سیکشن 302/311 کے تحت گرفتاری کی گئی ہے ، ایف آئی آر سرکار کی مدعیت میں درج کی گئی ہے تاکہ خاتون کے اہل خانہ پر اثر انداز ہوکر کیس پر اثر نہ پڑے، ان دفعات کے تحت ان ملزمان کی جانب سے صلح کر نے کے بعد بھی کیس ختم نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ضمانت ہو سکتی ہے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>