غربت سے تنگ باپ نے آٹھ ماہ کی بیٹی کو قتل کرکے نعش صحن میں دفنا دی

ہائے رے غربت، دوائی کے پیسے نہ ہونے پر غریب باپ نے بیمار بیٹی کو جان سے ماردیا

قصور میں ایک اور افسوس ناک واقعہ آٹھ ماہ کی بچی کی دوائی کے پیسے نہ ہونے پر قتل کر کے لاش صحن میں دفن کر دی

https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/201427147677581/

تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی علاقے الہ آباد میں غربت سے تنگ باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا

بتایا گیا ہے کہ شریف نامی ایک غریب آدمی کی آٹھ ماہ کی بیٹی مسلسل بیمار رہتی تھی
غریب باپ کے پاس دوا کے پیسے تک نہ تھے

مسلسل بیماری اور اخراجات سے تنگ آ کر باپ نے بیٹی کو قتل کر کے لاش صحن میں دفن کر دی

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، لیکن بچی کے ماں باپ نے کسی بھی ایسی بات کی تردید کی

جب پولیس نے شریف کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے روتے ہوئے ساری کہانی بیان کر دی

پولیس نے آلہ قتل برآمد کر کے بچی کی لاش کو صحن سے برآمد کر لیا

بچی کے باپ نے بتایا کہ وہ غریب آدمی ہے، غربت کے سبب علاج کروانے سے قاصر تھا اس لئے اپنی بیوی ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کر دیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >