گوجرانوالہ : مدرسےمیں نوجوان لڑکے کی کمسن بچے کے ساتھ زیادتی

گوجرانوالہ میں مسجدسے ملحقہ مدرسے میں ایک نوجوان نے کمسن بچے کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان کمسن بچے کو پکڑ کر اس کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کررہا ہے ، بچے کی جانب سے بارہا مزاحمت کی گئی مگر نوجوان کو رحم نہ آیا اور اسے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔والدین کی جانب سے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی 7 سالہ بچہ ظہر کی نماز پڑھنے مسجد گیا ،کافی دیر تک واپس نہ آنے پر والدین کو تشویش ہوئی تو والدین نے مسجد جاکرپتہ کیا تو مسجد سے ملحقہ مدرسے میں انکو بچے کے رونے اور چیخنے کی آواز آئی ،قریب جا کردیکھا تو بچے کی شلوار اتری ہوئی تھی اور ملزم اس کے ساتھ غلیظ حرکتوں میں مشغول تھا، انہوں نے ملزم کو پکڑنا چاہا تاہم وہ موقع سے فرار ہوگیا۔ والدین کی جانب سے ملزم کے خلاف پولیس سے کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >