بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، سفاک باپ نے نومولود کو بیچ دیا

بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، سفاک باپ نے نومولود کو بیچ دیا

بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، سفاک باپ نے نومولود بچی شراب کی دعوت کے لئے بیچ دیا۔

گلف نیوز کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں سنگدل باپ نے دوستوں کو شراب پلانے کے لیے ایک ماہ کی بچی کو ماں کی گود سے چھین کر 30 ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ بالکونی میں کھڑی تھی جب اس کے شوہر نے بچی کو گود سے چھین لیا اور اسے آنے والے جوڑے کے حوالے کردیا اور کہا کہ پہلے ہی نو بچے ہیں ایک اور بچے کی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہے۔

خاتون کے مطابق ملزم نے دو شادیاں کررکھی ہیں اس کی پہلی بیوی سے چھ اور دوسری سے تین بچے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے دوستوں کو شراب پلانے کے پیسوں کے لئے بچی کو پڑوس میں رہنے والے ایک شخص کے ہاتھوں تیس ہزار روپے میں بیچا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ بچی کو ماں کے حوالے کردیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>