شہر میں فیض میلہ نہیں حیض میلہ کرائیں۔ عفت عمر

https://www.facebook.com/1875658202672246/videos/448476792529311/?__xts__[0]=68.ARBG6yk0v3fBWy6JNQ19IIhnpuJfkV_8lf6r89Q5ik8m0TZasLZX5SjtIBLo3nm9adcWDi5KNxJnPm6Rxmm4087UB74x5dRk1bkOPK_gmlI9mGjwid22oKSBO5m1jMwashBINzdaH8zUksBH3k8P8OebzpqSDki8D5sRhhBLwOiDRqmqFVcIRc6PAOw4YXNow1VyiZQfM3RbzDnUszhU2kuQia1E1522nCAd4TddUtUWtA5HW_chV32v5_o-07wzx5ZO6PbEB-_Oj4z4yHCb1zFy47EQIjhz0F7wLPqWjx7sSlsKmzs0rvfh6G5EMhbgKwFWTe5UFjJolDdw43DUMHHZlfcBzo9uZA&__tn__=H-R

اداکارہ عفت عمر نے اپنے شو میں حساس موضوع کو چھیڑ دیا۔۔ عفت عمر کاکہنا تھا کہ کیا آپ جانتے ہیں مرد سب سے زیادہ کس چیز سے ڈرتے ہیں۔۔؟ پھر بولیں کہ مرد پولیس، ہارٹ اٹیک یا اپنی بیوی سے نہیں ڈرتے ہیں بلکہ وہ ایک "پیڈ”سے ڈرتے ہیں۔

عفت عمر نے پیڈ کو ہاتھ میں پکڑے ہوئے کہا کہ یہاں زمین سے لے کر کوکین تک ہر چیز کھلے عام بِکتی ہے لیکن اگر کوئی چیز چھپا کر بیچی جاتی ہے تو وہ  پیڈ ہے۔

عفت عمر کا کہنا تھا کہا کہ ماہواری قدرتی عمل ہے لیکن جب ہماری بچیاں ‘پیریئڈز’ کی عمر تک پہنتی ہیں تو اسے چھپانے کیلئے اتنے جتن کئے جاتے ہیں جیسے کوئی اہم ملکی راز چھپایا جاتا ہے۔عفت عمر کا مزید کہنا تھا کہ مردوں کی بات تو ایک طرف لیکن ہماری مائیں بھی اپنی بچیوں کو اس طرح ‘پیڈز’ سپلائی کرتی ہیں جیسے جیل میں قیدیوں کو چرس سپلائی کی جاتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ماہواری قدرتی عمل ہے اور اس کے ہونے پر کسی لڑکی کو شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، یہ نہ کوئی بیماری ہے اور نہ ہی کوئی جرم ہے بلکہ یہ صحت مندی کی علامت ہے۔

عفت عمر نے طنزیہ مشورہ دیتے ہوئے کہا فیض میلہ نہ کرائیں بلکہ حیض میلہ کرائیں اور وہاں دانشوروں کو بیٹھ کر یہ بات سمجھائیں کہ ماہواری کوئی بیماری نہیں بلکہ صحت مندی کی علامت ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>