پاکستان نے کوالالمپور سمٹ میں سعودی عرب کی دھمکی کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔ طیب اردگان

طیب اردگان عمران خان

پاکستان نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ طیب اردگان سے منسوب بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔۔
ترکی کے معروف چینل ٹی آرٹی نے دعویٰ کیا کہ طیب اردگان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کوالالمپور سمٹ میں سعودی عرب کی دھمکی کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔ سعودی حکومت نے دھمکی دی کہ سمٹ میں شرکت کی صورت میں پاکستان سنٹرل بنک سے رقوم نکال لیں گے۔ پاکستانی ورکرز کو واپس بھیج دیا جائے گا، ان کی جگہ بنگالی شہریوں کو ویزے دئیے جائیں گے۔
طیب اردگان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 4 ملین پاکستانی ورکرز کام کرتے ہیں جنھیں کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی صورت میں نکالنے اور ان کی جگہ بنگلہ دیشی ورکرز کو لانے کی دھمکی دی گئی۔ ایسے پریشر ڈالنا کوئی پہلی دفعہ کا واقعہ نہیں ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے
اور ترک ویب سائٹ ایک اخبار  آر ٹی ای اردو نے بھی طیب اردگان کے اس بیان کو رپورٹ کیا ہے اس نے بھی اس قسم کے ٹویٹس کئے

 


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>