ثروت گیلانی کی اسلحہ کی نمائش پر قانون خاموش کیوں؟

کچھ روز پہلے لودھراں میں ایک نوجوان کو پولیس نے اسلئے گرفتار کیا کیونکہ اس نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں وہ اسلحے کی نمائش کررہا تھا۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد اس نوجوان سے معافی منگوائی بلکہ اسکی معافی مانگنے کی ویڈیو بھی وائرل کی

آج پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ثروت گیلانی اسلحے کی نہ صرف نمائش کررہی تھی بلکہ اسلحہ چلانے کے ساتھ ساتھ پشتو میں بھڑکیں مارنے کا عملی مظاہرہ بھی کررہی تھیں۔

یہ ویڈیو ثروت گیلانی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بھی شئیر کی جسے بعد ازاں اس نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد ڈیلیٹ کردیا

کیا ثروت گیلانی کو بھی وہی سزا نہیں ملنی چاہئے جو لودھراں کے اسلحہ کی نمائش پر گرفتار نوجوان کو ملی؟ کیا پولیس کو ثروت گیلانی کو گرفتار کرکے اس سے معافی نہیں منگوانی چاہئے جیسے اس نوجوان سے منگوائی گئی؟ کیا پولیس کو ثروت گیلانی کو صرف اسلئے گرفتار نہیں کیا گیا کہ وہ بڑی اداکارہ ہیں اور بہت خوبصورت ہیں؟  کیا یہ ہے دو نہیں ایک پاکستان؟  اپنی رائے دیجئے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>