کیا نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشتگردی کرنیوالے نے آر ایس ایس سے ٹریننگ لی؟

New Zealand terrorist

کیا نیوزی لینڈ کی مسجد  میں دہشتگردی کرنیوالے نے آر ایس ایس سے ٹریننگ لی؟ صابر شاکر نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا اور مزے کی بات یہ ہے کہ صابر شاکر اپنے دعوے پر بھی قائم ہیں
صابر شاکر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشتگردی کرنیوالے اور نہتے نمازیوں کو شہید کرنیوالے دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا اور جب تفتیش کی گئی کہ اسے کس نے ٹرینڈ کیا تو معلوم ہوا کہ اس نے بھارتی تنظیم آر ایس ایس سے تربیت حاصل کی ہے۔
صابر شاکر نے کہا کہ نہ صرف اس دہشتگرد کا آر ایس ایس کے نیٹ ورک سے لنک نکلا بلکہ امریکہ میں بھی کچھ ایسے واقعات ہوئے تھے  اس میں ملوث لوگوں کو بھی آر ایس ایس نے ٹرینڈ کیا۔ آر ایس ایس ان لوگوں کے مسلمانوں کے جذبات بھڑکاتی اور برین واشنگ کرتی ہے اور دہشتگردی پر آمادہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد پر دہشتگردی کی واردات میں 49 نمازی شہید ہوگئے تھے جس کے بعد یہ دہشتگرد گرفتار کرلیا گیاتھا۔۔ دوسری جانب آر ایس ایس جس کے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھی رکن ہیں۔ بھارت میں مذہبی فسادات کروانے، مذہب کے نام پر قتل وغارت کے نام سے مشہور ہے۔۔ جہاں بھی گائے کے گوشت کی وجہ سے قتل ہوں، مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر حملے ہوں یا مسلمانوں کا قتل عام ہو، اسی تنظیم کا ہاتھ نکلتا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>