ٹک ٹاک کا عفریت ایک اور جان نگل گیا 

خیبر پختونخواہ کا نوجوان سونو سنگھ ٹرین کی زد میں آکر جان بحق

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والا سونو سنگھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ۔

ٹوئٹر پر جاں بحق ہونے والے سونو کے کزن نے اپنے ایک ٹوئٹ میں نوجوان کی ہلاکت کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سونو سنگھ کانوں میں ہیڈ فون لگائے ریلوے ٹریک پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مصروف تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

انہوں نےآخر میں تمام سوشل میڈیا صارفین اور خصوصا نو جوانوں سے التماس کی کہ اس قسم کی سوشل میڈیا ایپس کو استعمال نہ کریں اور والدین کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس سے دور رکھیں ۔

یاد رہے اس سے قبل بھی سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے گیارہویں جماعت کے ایک طالب علم عمار سید کی موت بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے  کے باعث ہوئی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>