اداکاراؤں کو وزیراعظم جیسا پروٹوکول ملنا چاہیے، اداکارہ میرا

فلم انڈسٹری کی کالی بھیڑیں اور مکروح چہرے بہت جلد بے نقاب ہوجانے ہیں

اداکارائیں ملک کی ثقافتی سفیر ہیں وزراء اور وزیر اعظم جتنی عزت اور پروٹوکول ملنا چاہئے،

اداکارہ میرا نے ٹویٹر پر ایک شخص کے ساتھ اپنی گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارائیں کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوتیں کہ آپ انہیں کوئی بھی آفر دے دیں انکا کہنا تھا کہ پروفیشنل کام کا مطلب ہے کام آپ اسے غلط نہیں سمجھ سکتے لوگوں کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ فلم انڈسٹری کا مطلب انڈسٹری ہے کلب نہیں

اداکارہ میرا نے مزید لکھا اگر آپ پیشہ وارانہ طریقے سے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو مکمل قانونی کاغذات، پیشگی معاوضہ اور معاہدے کے ساتھ آئیں۔ اگر آپ سوچتے ہیں کہ آپ کی تفریح کے لیے کوئی آپ کو ڈرنکس (شراب)، ڈرگز یا لڑکیاں پیش کرے گا تو کوئی یہاں آپ کو تفریح فراہم کرنے نہیں بیٹھا۔ اداکارہ میرا نے ان اسکرین شاٹس کو شیئر کرتے ہوئے اسے’’خصوصی پیغام‘‘ قرار دیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں میرا نے لکھا ہیروئن کا مطلب حقیقی زندگی میں بھی ہیروئن ہوتا ہے لہذٰا وہ غلط کام کرنے والی خواتین نہیں ہوتیں، وہ کلب میں کام نہیں کرتیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری کا مطلب پاکستان فلم انڈسٹری ہے نہ کہ کلب انڈسٹری۔ فلم انڈسٹری کی کالی بھیڑیں اور مکروح چہرے بہت جلد بے نقاب ہوجانے ہیں۔

https://twitter.com/iamrealmeera/status/1216361954039734272

واضح رہے یہ سب معاملہ تب شروع ہوا جب اداکارہ میرا نے کسی نامعلوم شخص کے ساتھ سوشل میڈیا پر ہونے والی بات چیت کے اسکرین شاٹس شیئر کیے،

جنہیں دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ میرا سے کسی شخص نے فلم کے بدلے نازیبا مطالبات کیے ہیں تاہم میرا نے اس شخص کو اداکاراؤں کی عزت کرنے کا سبق پڑھاتے ہوئے کھری کھری باتیں سنائی ہیں۔

  • konsa culchar bach gia hy is muk ka??jisko adakaraein promote kr rahi hain??or ye to tsvir lgaei hy kia ye hy is mulk ka culture?yahan aap jason or avam dushmn hakomton k hoty hoey kisi dushmn ki hr giz zarorat nahin bara ghrq kr dia mulk k sodagron ny apni jaedadin brhany k liey na to islami culcture chora na hi elaqaei or na hi mulki.doleres k bdly mulko qom ki ezat k sody kr diey or vohi dolers apni tjoryon main bhry or qom ko qarzon main jkr dia or qrzy utarny k ghun chkr main lga dia,lanat asy ghtya jamhori NIZAM PR


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >